ایم ایس دھونی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا فنڈ ریزنگ کے لیے گولف میچ

انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی پانچویں جیت کے بعد امریکہ میں وقت گزارنے والے دھونی کی میزبانی سابق امریکی صدر نے نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع اپنے گولف کلب میں کی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی گولف کورس میں کھڑے ہیں (تصویر:Hitesh Sanghvi انسٹاگرام)

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو جمعرات کو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی پانچویں جیت کے بعد امریکہ میں وقت گزارنے والے دھونی کی میزبانی سابق امریکی صدر نے نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع اپنے گولف کلب میں کی۔

دھونی اور ٹرمپ کے گولف کھیلنے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ لوگوں نے گولف کو اچھی طرح کھیلنے کی صلاحیت پردھونی کی تعریف کی ہے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت ہتیش سنگھوی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دھونی کو سابق صدر کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے سرخ رنگ کی  کیپ پہنچ رکھی ہے جس پر میک امریکہ گریٹ اگین (ایم اے جی اے) کے الفاظ درج ہیں۔

تصویر کے نیچے ’مہندر سنگھ دھونی، ڈونلڈ ٹرمپ اور راجیو شرما کے ساتھ گولف۔ ہماری میزبانی کرنے پر جناب صدر کا شکریہ۔‘ کی عبارت درج ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مفضل ووہرا نے لکھا کہ ’مہندر سنگھ دھونی ایک آئیکون اور لیجنڈ ہیں۔‘

ٹرمپ نے نیو یارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کے لیے ایک لاکھ ڈالر میں کھانے کی ایک پلیٹ کے حساب فنڈ اکٹھے کرنے کی تقریب کے موقع پر انڈین کرکٹ چیمپیئن کی میزبانی کی۔

ٹرمپ کے دیرینہ اتحادی اور صدر کے سابق وکیل جولیانی کو قانونی فیسوں، جرمانوں، پابندیوں اور نقصانات کا سامنا ہے جن کا تعلق 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تبدیل کرنے میں ٹرمپ کی مدد کرنے اور دوسرے مقدمات کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ جارجیا میں ٹرمپ اور 17 دیگر افراد کے ساتھ جولیانی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولس نے 2020 میں جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹرمپ کے اقدامات کو ووٹروں کی خواہشات کو پامال کرنے کی وسیع سازش قرار دیا۔

جولیانی کے بیٹے اینڈریو نے جمعرات کی صبح ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ توقع ہے کہ اس تقریب سے ان کے والد کے لیے 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع ہوگی اور ٹرمپ نے موسم خزاں کے آخر یا موسم سرما کے آغاز پر فلوریڈا میں اپنے مار اے لاگو کلب میں فنڈ جمع کرنے کی دوسری تقریب کی میزبانی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے ڈبلیو اے بی سی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا: ’تو یہ بہت مددگار ثابت ہوگی۔‘ انہوں نے کہا کہ پھر بھی ’اس سے کام نہیں چلے گا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ