نیویارک میں شدید بارش، سب وے جزوی طور پر بند

نیشنل ویدر سروس نے جمعے کے اواخر تک دو انچ (5.1 سینٹی میٹر) فی گھنٹہ بارش کے ساتھ سیلاب آنے کا انتباہ دیا نیز کہا گیا کہ سات انچ (18 سینٹی میٹر) تک یہ صورتحال پہنچ سکتی ہے۔

29 ستمبر 2023 کو نیویارک میں موسلا دھار بارشوں کے بعد کاریں سیلابی پانی میں (اینڈریو کیلی/روئٹرز)

نیویارک میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد جمعے کو شہر کے کچھ حصوں میں سیلابی صورتحال ہے اور سب ویز سمیت ہوائی اڈے جزوی طور پر بند ہیں۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے شہر، مشرق میں لانگ آئی لینڈ اور شمال میں دریائے ہڈسن کے آس پاس علاقوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ سیلاب زدہ سڑکوں پر سفر نہ کریں۔

نیویارک کے آس پاس کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاریں آدھی ڈوبی ہوئی ہیں اور ٹریفک میں خلل پڑا ہے، کچھ بڑی سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں۔ نیو یارک کا سب وے سسٹم بھی سیلاب سے متاثر ہوا۔

نیویارک سب سروس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ’زبردست سیلاب کی وجہ سے صرف انتہائی محدود سب وے سروس دستیاب ہے۔ بہت سے سٹیشنوں پر سروس معطل ہے۔ براہ کرم گھر رہیں اور بلا ضرورت سفر مت کریں۔‘

نیشنل ویدر سروس نے جمعے کے اواخر تک دو انچ (5.1 سینٹی میٹر) فی گھنٹہ بارش کے ساتھ سیلاب آنے کا انتباہ دیا نیز کہا گیا کہ سات انچ (18 سینٹی میٹر) تک یہ صورتحال پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’بہت زیادہ بہاؤ کے نتیجے میں ممکنہ طور پر شہری اور ناقص نکاسی آب کے علاقوں میں متعدد جگہ سیلابی صورتحال کا سامنا ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ چھوٹے دریا اور ندیاں بھی تیزی سے بھر سکتے ہیں۔‘

بارش وسط بحر اوقیانوس کے ساحل کے ساتھ موجود کم دباؤ کے نظام سے ہوئی، جو سمندر سے نم ہوا کو کھینچتا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں دنیا کے بہت سے حصوں میں زیادہ شدید موسمی حالات پیدا ہوئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں نیو یارک سٹی کے علاقے سمیت امریکہ کے بہت سے حصوں میں شدید بارشیں لانے والے نظام زیادہ عام ہو گئے ہیں۔

ستمبر 2021 میں سمندری طوفان ایڈا خطے میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا سبب بنا، جس سے 13 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں سے اکثر اپارٹمنٹس کے تہہ خانوں میں پھنس گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ