پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی خبر جب سے منظر عام پر آئی ہے، سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہیں۔ کہیں ماہرہ کے دلہا سلیم کریم کی نجی زندگی کی تفصیلات زیر بحث ہیں تو کہیں بطور دلہن ماہرہ کا انداز اور لباس۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کی شادی کی تقریب کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد مداح یہ بھی جاننا چاہ رہے تھے کہ یہ دیو مالائی داستان جیسی تقریب آخر منعقد کہاں کی گئی۔ اس تقریب کے انتظامات سے نہ صرف جوڑے کا جمالیاتی ذوق جھلک رہا تھا بلکہ دلہا کا ماہرہ کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کے بعد جذباتی انداز میں آبدیدہ ہونا بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا رہا۔
ماہرہ کی شادی کا ایک اور پہلو جو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہا، وہ یہ تھا کہ ان کا بیٹا اذلان شادی کی تقریب کی پہلی ویڈیو کلپ میں دکھائی نہیں دے رہا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ کیا اذلان نے اپنی والدہ کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
لیکن ان سب قیاس آرائیوں نے اس وقت دم توڑ دیا، جب گذشتہ روز ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا: ’میرا شہزادہ، سلیم۔‘
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بنی ماہرہ خان اپنے بیٹے اذلان کا ہاتھ تھام کر شادی کی تقریب کے مقام پر آ رہی ہیں۔ ایک اور جھلک میں نکاح کے موقعے پر بھی اذلان ماہرہ کا ہاتھ تھامے ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
ماہرہ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں، نکاح کے بعد جب دلہا دلہن پہلی مرتبہ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں تو اس وقت بھی اذلان کو جذباتی انداز میں آبدیدہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ تقریب میں آتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔
سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کی اپنی شادی کی تقریب میں اپنے بیٹے کے ساتھ آمد کو بہت سراہ رہے ہیں اور جذباتی انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔
سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری نے ماہرہ خان کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک خواہشات اور ان کے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ تقریب میں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’دلی مبارک باد ماہرہ، خواشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمنائیں۔ ماہرہ اپنے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب میں آئیں اور اذلان نکاح کے وقت بھی ان کے ساتھ بیٹھے رہے۔‘
Heartiest Congratulations @TheMahiraKhan, wishing you a very very happy married life!
— Krishna Kumari (@KeshooBai) October 4, 2023
Mahira Khan's Son Azlan walks her down the aisle and sits with her during Nikkah #MahiraKhan #Azlan pic.twitter.com/H59VNGflvv
بینش نامی صارف نے اذلان کے بچپن اور ماہرہ کی شادی کی تصاویر کو پوسٹ کر کے تحریر کیا: ’گود میں اٹھانے سے ہاتھ پکڑ کر شادی کے سٹیج پر آنے تک، ماں بیٹے نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔‘
From holding him in her arms to him walking her down the aisle....the mother-son duo has come a long wayyyy. #MahiraKhan pic.twitter.com/y44Otfibxu
— bebe.(@beenishmuffinn) October 3, 2023
ایکس صارف ثوبیہ نے اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا: ’ماہرہ کا شادی کی تقریب میں اپنے بیٹے کے ساتھ آنا اور نکاح کے موقعے پر ان کے ساتھ بیٹھنا بہت ہی خوبصورت ہے۔‘
Mahira's son walking her down the aisle and sitting with her during the nikkah is just so beautiful. im not crying. im not crying. #MahiraKhan pic.twitter.com/LDMBjFwBQy
— Sobia ♡ (@emerxalds) October 3, 2023
شہزادی نامی صارف نے ماہرہ اور ان کے بیٹے اذلان کی تصاویر کو جوڑ کر بنایا گیا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا اور اس کے ساتھ لکھا: ’آپ کا بیٹا آپ کا ہاتھ کم وقت کے لیے تھامے گا مگر وہ ساری زندگی آپ کی خواہشات کا احترام کرے گا۔‘
POV: your son will hold your hand only for a little while but he will hold your heart for a lifetime #MahiraKhan pic.twitter.com/yP41qWDutJ
— shahzadi sipra (@ShahzadiSipra_) October 3, 2023
ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی، جو 2015 میں ختم ہو گئی تھی۔ اذلان، ماہرہ خان اور علی عسکری کے بیٹے ہیں۔