ٹی وی شو میں شرکت سے انکار پر بیوی قتل کرنے والے کو عمر قید

ٹرونس نے دعویٰ کیا کہ دن بھر اپنے کتوں کی صفائی اور انہیں چہل قدمی کروانے کے بعد انہیں اپنی بیوی باتھ ٹب میں ملیں۔ میڈیکل ایگزامینر نے کوپرٹرونس کے چہرے کے زخموں اور خون کے شواہد کی بنیاد پر اس دعوے سے اختلاف کیا۔

26 اگست 2023 کو جیکسن ویل، فلوریڈا میں فائرنگ کے مقام پر پولیس کی کاریں (اے ایف پی)

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے کیوں کہ ان کی بیوی نے ان کے ساتھ  گھر کی تزئین و آرائش کے ایک ٹیلی ویژن شو میں جانے سے انکار کر دیا تھا۔

55 سالہ ڈیوڈ ٹرونس کو مقدمے کی چھ دن تک جاری رہنے والی  سماعت کے بعد بدھ کو کوپرٹرونس کے قتل عمد کا مجرم پایا گیا۔

ججوں نے فیصلہ سنانے سے پہلے تقریباً پانچ گھنٹے تک غوروغوض کیا جس کے بعد ایک جج نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

سٹیٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق ٹرونس نے اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر ہزاروں ڈالر خرچ کیے اور انہیں رئیلٹی شو ’زومبی ہاؤس رینوویشنز‘ میں دعوت ملنے کی امید تھی۔

ان کے اس شوق سے ان کی ازدواجی زندگی میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

اٹارنی آفس کا کہنا ہے کہ بیوی کے شو میں جانے سے انکار نے ٹرونس کو ’اس حد تک پریشان کر دیا  کہ اس کی وجہ سے وہ (کوپر ٹرونس) قتل ہو گئیں۔‘

کوپرٹرونس کو اپریل 2018 میں گھر کی تزئین و آرائش کے جھگڑے کے بعد جوڑے کے ڈیلانی پارک میں واقع گھر میں مارا پیٹا گیا اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گھر کی تزئین و آرائش کے دوران  ٹرونس گیراج میں جب کہ ان کی بیوی گھر ایک بیڈروم پر مشتمل سٹوڈیو میں سوتی تھیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کوپرٹرونس کو بیڈروم میں قتل کیا گیا اور ٹرونس نے پولیس کے موقعے پر پہنچنے سے قبل جائے وقوع کو صاف کرنے کی کوشش کی۔

ٹرونس نے دعویٰ کیا کہ دن بھر اپنے کتوں کی صفائی اور انہیں چہل قدمی کروانے کے بعد انہیں اپنی بیوی باتھ ٹب میں ملیں۔

میڈیکل ایگزامینر نے کوپرٹرونس کے چہرے کے زخموں اور خون کے شواہد کی بنیاد پر اس دعوے سے اختلاف کیا۔

تحقیقات کے دوران اورلینڈو پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹرونس کی کہانی میں غلطیاں نوٹ کیں۔ تفتیش کاروں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ٹرونس نے پوچھ گچھ کے دوران بہت کم پچھتاوا ظاہر کیا اور ’اپنی بیوی کی موت پر ایک آنسو بھی نہیں بہایا۔‘

ٹرونس کو فلوریڈا کے محکمہ اصلاح نے عمر قید کی سزا سنائی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ