فرانس: بیوی کو 12 سال قید رکھنے والا جرمن شہری گرفتار

پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون جرمن پولیس کو فون کرنے میں کامیاب ہو گئیں جنہوں نے فرانس کی پولیس کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

ایک فرانسیسی پولیس افسر تین اگست 2023 کو عدالتی احکامات کی ترسیل کے دوران (اے ایف پی)

فرانسیسی پولیس کے مطابق اتوار کو ایک جرمن شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی بیوی کو 12 سال سے گھر میں قید کر رکھا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون برہنہ تھیں اور ان کا سر مونڈھ دیا گیا تھا۔

خاتون کو اپارٹمنٹ کے بیڈ روم میں بند پایا گیا۔ ان کے جسم پر کئی زخم ہیں اور ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ممکن ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرمنی کی سرحد کے قریب واقع مشرقی فرانس کے شہر فوربخ میں واقع اس جوڑے کے گھر میں بیڈ روم کو دھاتی تار کی مدد سے بند کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 53 سالہ خاتون جرمن پولیس کو فون کرنے میں کامیاب ہو گئیں جنہوں نے فرانس کی پولیس کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرانسیسی ٹیلی ویژن بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق 55 سالہ شہری (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) پر اغوا، ریپ، تشدد اور وحشیانہ کارروائی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق خاتون نے تصدیق کی کہ انہیں 2011 سے قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غذائی قلت کا شکار خاتون کی بازو اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ایمرجنسی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس نے اپارٹمنٹ کے تمام کمروں کی تلاشی لی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے کی پڑوسی خاتون نے پریشان ہو کر 2019 میں پولیس کو ٹیلی فون کیا تھا جس پر پولیس وہاں پہنچی لیکن اس وقت جوڑے نے ان خاتون کے بیان کی تردید کر دی۔

پولیس نے خاتون کو قید میں رکھنے، ریپ، تشدد اور وحشیانہ کارروائی کا نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ