ایک جانب انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا میدان سجا ہوا ہے تو دوسری جانب پاکستان میں گذشتہ روز سیاست کا میدان گرم رہا جس کے بعد اتوار کو قدرے خاموشی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ’آرام‘ کا دن ہے۔
گذشتہ کئی ماہ کے دوران کثرت سے کیا جانے والا سوال کہ کہ کیا چار سال بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے؟ کا جواب سب کو مل گیا ہے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچے بھی اور لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کر کے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔
گذشتہ روز جیسے ملک میں سیاسی میدان گرم رہا وہیں سوشل میڈیا پر بھی سیاست ہی موضوع گفتگو رہی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کرکٹ ورلڈ کپ کے جنون کو مات دیتے ہوئے ایکس( ٹوئٹر) پر گذشتہ 24 گھنٹوں سے پانچ ٹاپ ٹرینڈ سیاسی صورتحال سے متعلق ہیں جن کے نام تو ان میں استمعال ہونے والی زبان اور القابات یہاں نہیں لکھے جا سکتے البتہ ان میں کی جانے والی منتخب پوسٹس پر ضرور بات ہو سکتی ہے۔
یہ ٹرینڈ کس نے شروع کیے یہ تو معلوم نہیں لیکن ان میں کچھ نواز شریف کی حمایت میں تو کچھ ان کی مخالفت میں ہیں۔
سیاسی میدان میں تو پاکستان تحریک انصاف زیادہ فعال یا سرگرم نظر نہیں آ رہی لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کا موقف بیان کیا جا رہا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کی مخالفت میں چلائے جانے والے ٹرینڈز کے پیچھے پی ٹی آئی تھی یا نہیں۔
البتہ پی ٹی آئی کہ آفیشل پیجز سے عمران خان کی حمایت میں کئی ویڈیوز جاری کی گئیں اور مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر سے عوامی مقبولیت کا موازنہ بھی کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے ایکس پر ایک ریاست دو دستور نا منظور کا نعرہ لگایا تو ن لیگ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ کہا تھا نا، میاں جدوں آئے گا، لگ پتہ جائے گا۔‘
ایک ریاست دو دستور نامنظور- #قومی_مجرم_نواز_بھگوڑا#اشتہاری_مجرم_بنا_لاڈلا https://t.co/VtsD1kMhNV
— PTI (@PTIofficial) October 21, 2023
کہا تھا نا۔۔۔
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
میاں جدوں آئے گا، لگ پتہ جائے گا #خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/hpdmXl4jiM
پی ٹی آئی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی گذشتہ روز کئی پوسٹس کیں جن میں انہوں نے مسلم لیگ کے گۓشتہ رات ہونے والے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیلنج بھی کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’اربوں روپے، سرکاری وسائل، بریانی، میڈیا اشتہار/ رشوت اور ٹرانسپورٹ سے ایک فلاپ اور پھیکہ جلسہ تو سب نے دیکھ لیا۔ ہمارا چیلنج؛ کوئی ٹرانسپورٹ اور سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گے، خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور باقی خواتین کو رہا کریں اور مینار پاکستان جلسے کی اجازت دیں۔‘
واضح رہے حماد اظہر نو مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں اور صرف ایکس کے ذریعے پوٹس کرتے رہتے ہیں۔
اربوں روپے ، سرکاری وسائل ، بریانی ، میڈیا اشتہار/رشوت اور ٹرانسپورٹ سے ایک فلاپ اور پھیکہ جلسہ تو سب نے دیکھ لیا۔ ہمارا چیلنج ؛ کوئی ٹرانسپورٹ اور سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گے، خدیجہ شاہ ، صنم جاوید اور باقی خواتین کو رہا کریں اور مینار پاکستان جلسے کی اجازت دیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 21, 2023
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل بھی اپنے لیڈر عمران خان کا پرچم لیے ایکس کے میدان میں آئے اور پوسٹ کی کہ ’عمران خان پر 200 سے زائد جعلی سیاسی مقدمات بنا کر، انسانی حقوق چادر چار دیواری کی بد ترین خلاف ورزیوں کے بعد کہتے ہیں بدلے کی خواہش نہیں، یہ 90 کی دہائی نہیں ہے جو عوام مزید بے وقوف بنے۔
عمران خان پر 200 سے زائد جعلی سیاسی مقدمات بنا کر
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 21, 2023
انسانی حقوق چادر چار دیواری کی بد ترین خلاف ورزیوں کے بعد کہتے ہیں بدلے کی خواہش نہیں
یہ 90 کی دہائی نہیں ہے جو عوام مزید بے وقوف بنے#جلسہ_تو_وڑ_گیا
مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے نواز شریف کو پاکیزہ روح قرار دے دیا، اپنے قائد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ ایک پاکیزہ روح ہے، امن کا آدمی جو استحکام ہم آہنگی اور امن کے لیے واپس لوٹے ہیں۔‘
دوسری جانب مریم نواز کو بھی خوب سراہا گیا کہ کیسے اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے لیے مشکل حالات کا سامنا کر کے انہیں ایک بار پھر پاکستان لانے میں کامیاب ہوئیں۔
ایکس پر ایک صارف بلال رضوان نے مریم نواز اور نواز شریف کی جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مریم نواز جیسے بیٹیاں بہت قیمتی ہیں، مشکل وقت میں نواز شریف کے کے لیے ان کا ساتھ ان کی طاقت کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
Daughters like @MaryamNSharif are priceless gems. Her support for Nawaz Sharif during challenging times speaks volumes about her strength.
— Bilal Rizwan (@BilalRixwan1) October 21, 2023
#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/F7vLWiAB0b
علی سفیان نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ’مینارِ پاکستان جو کہ ہماری قوم کی جدوجہدِ آزادی کی علامت ہے، ایک بار پھر ایک اہم تقریب کی میزبانی کی، آج کا اجتماع تاریخ کے اوراق میں یاد رکھا جائے گا۔‘
جبکہ ایکس پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے عوامی استقبال کا بھی موازنہ کرتے ہوئے سچی اور زبردستی محبت کا ٹیگ بھی یا گیا۔
Forced vs real love! #خوش_آمدید_نوازشریف#قومی_مجرم_نواز_بھگوڑا #PakArmy #NawazSharif #LahoreWithBenazir pic.twitter.com/HdmSx39ShN
— Muhammad faraz (@UpdateWorlddata) October 21, 2023
گذشتہ روز کے جلسے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں سٹیج پر موجود نواز شریف کے ہاتھ پر کبوتر بیٹھا ہوا ہے، جسے مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے خوبصورت ترین تصویر قرار دیتے ہوئے شیئر بھی کیا۔
امن کا پیغام! اس سے ذیادہ خوبصورت تصویر نہیں ہو سکتی۔۔ #خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/KwGizpGLDI
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 21, 2023
اس پر عمران خان کے ایک کھلاڑی نے اپنے لیڈر کے ہاتھ میں عقاب کی تصویر بھی شئیر کر دی۔
— Muhammad Shahbaz (@mshahbaz896) October 21, 2023
اس مقابلے میں یاثر ملک نامی صارف نے بے نظیر بھٹو کی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں جلسے کے دوران ان کے کندھے پر کبوتر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کاپی کا الزام بھی لگا دیا۔
Copy ki hy Shaheed BiBi ke pic.twitter.com/kViU46oN1f
— Yasir malikx (@yasirmalikx) October 22, 2023
عادل خان نامی صارف کہا کہ ’بے نظیر بھٹو کے کاندھے پر کبوتر خود سے بیٹھا تھا، کاپی کرنے کے لیے بے چاروں نے سٹیج پر کبوتر لاکر ہی چھوڑ دیے۔‘
شہید بینظیر بھٹو کے کاندھے ہر کبوتر خود سے بیٹھا تھا،کاپی کرنے کیلئے بچاروں نے اسٹیج پر کبوتر لاکر ہی چھوڑ دیئے
— Aadil khan tunio (@Aadilkhantunio1) October 21, 2023
#LahoreWithBenazir pic.twitter.com/feApkELZFN