اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا ’طوفان الاقصیٰ مارچ‘

ٹی ایل پی کے مطابق مارچ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد سے شروع ہو کر شاہراہ دستور تک جائے گا۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اتوار کو (آج) اسلام آباد میں ’طوفان الاقصیٰ مارچ‘ کا انعقاد کیا ہے۔

ٹی ایل پی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ مارچ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد سے شروع ہو کر شاہراہ دستور تک پہنچا، البتہ ریلی کے شرکا ریڈ زون میں داخل نہیں ہوئے۔

سربراہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سعد رضوی نے خطاب میں کہا کہ ابھی یہودیوں سے لڑنے کا وقت ہے انتخابات جب آئیں گے تو لڑ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اپنے ووٹوں کی حفاظت کر لیں گے لیکن یہ وقت بیت المقدس کے تحفظ کا ہے۔

سعد رضوی نے کہا کہ صہیونیوں کی بمباری سے فلسطینیوں کو بچانے کا وقت ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو پیغام دیا کہ اگر آپ کو افرادی قوت چاہیے تو وہ دیں گے، معاشی قوت چاہیے تو وہ دیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’شہر میں آمدو رفت کے لیے ٹریفک کے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔

سوموار کی صبح تک اسلام آباد کی تمام سڑکیوں کھل چکی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

’شہریوں کو ٹریفک کے متبادل راستوں کے بارے گاہے بگاہے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔‘

اسلام آباد پولیس کے الرٹ کے مطابق: ’فلسطین یکجہتی ریلی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ڈائیورجنز ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کھلا ہوا ہے البتہ جناح ایونیو پر ریلیوں کی وجہ سے وقتی رکاوٹ آ سکتی ہے۔

‏پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے اضافی وقت رکھیں۔

پولیس کے مطابق: ’ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی/خارجی راستے بند ہیں۔

متبادل طور پر، مارگلہ روڈ، سرینا چوک اور تھرڈ روڈ بری امام کو ریڈ زون میں داخلے/باہر نکلنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سات اکتوبر، 2023 کو حماس کے اچانک حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت ہنوز جاری ہے، جس کے دوران اب تک ہزاروں اموات ہو چکی ہیں اور سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ کے محکمہ صحت نے ہفتے کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر فضائی، زمینی حملہ اور اس کا محاصرہ کر رکھا ہے، جہاں اسرائیلی حملوں میں نو ہزار 448 افراد مارے جا چکے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی شہروں میں بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان