آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ کا اجلاس آج ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس چھ نومبر 2023 کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران(اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے اس نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ 

آئی سی سی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر حکومتی مداخلت کی وجہ سے کیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ (سری لنکن بورڈ) اس بات کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے کہ اس کے معاملات میں حکومت کی کوئی مداخلت نہ ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن کرکٹ کو اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے معطلی کا اعلان کیا ہے جس سے ایک روز قبل سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بورڈ کو مالی بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی ہونے کا کہا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ کا اجلاس آج ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’خاص طور پر وہ اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے نہیں چلا رہا نہ ہی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ کی گورننس، ریگولیشن اور یا انتظامیہ میں حکومت کی کوئی مداخلت نہ ہو۔‘

آئی سی سی کےمطابق معطلی کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔

سری لنکا جنوری اور فروری 2024 میں مردوں کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔  

اس وقت انڈیا میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن ٹیم نے اپنے نو میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کر پائی ہے اور اس نے صرف چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

سری لنکن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے اور اس سے نیچے صرف نیدرلینڈز ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ