ریٹیلر کی غلطی، امریکی شہری نے تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جیت لیے

60 سالہ مائیکل سوپیسٹل نے ایک گیس سٹیشن سے لکی فار لائف لاٹری ٹکٹ خریدا، لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ ٹکٹ ان کی دنیا بدل دے گا۔

مائیکل سوپیسٹل کا لاٹری ٹکٹ جس نے انہیں تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جتوا دیے (مشی گن لاٹری)

امریکی ریاست ایلی نوائے کے ایک رہائشی کی قمست اس وقت چمک اٹھی، جب ایک سٹور ریٹیلر کی چھوٹی سی غلطی نے انہیں تین لاکھ 90 ہزار ڈالر جتوا دیے۔

60 سالہ مائیکل سوپیسٹل کی زندگی اس وقت مکمل طور پر بدل گئی تھی، جب انہوں نے مشی گن لاٹری میں ایک لکی فار لائف ٹکٹ خریدا، جو 17 ستمبر کو نکالی گئی پانچ قرعہ اندازوں 11، 15، 17، 24 اور 48 سے مماثل تھا۔

انہوں نے حکام کو بتایا کہ ہر چند ہفتوں میں وہ انڈیانا سے آتے ہوئے مشی گن میں اپنے پسندیدہ ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں اور سفر کے دوران انہیں ہمیشہ 10 یا 20 قرعہ اندازیوں کے لیے لکی فار لائف ٹکٹ ملتا ہے۔

وہ نیو بفیلو کے ایک گولو (GoLo) گیس سٹیشن پر رکے جب وہاں موجود ریٹیلر نے غلطی سے انہیں 10 الگ الگ قرعہ اندازیوں کے بجائے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے 10 لائنوں والا ٹکٹ پرنٹ کر دیا۔

مائیکل سوپیسٹل نے وہ ٹکٹ لے لیا اور اپنے راستے پر چل دیے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ انہوں نے جو ایک ٹکٹ خریدا ہے، وہ ان کی دنیا بدل دے گا۔

جب وہ آخرکار اپنا ٹکٹ چیک کرنے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ انہوں نے زندگی بھر کے لیے سالانہ 25 ہزار ڈالر جیت لیے ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا: ’میں نے فوری طور پر ان تمام کاموں کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا، جو میں اس رقم سے کر سکتا ہوں اور آیا میں یکمشت رقم لوں یا سالانہ آپشن لوں۔ یہ ایک حیرت انگیز احساس تھا!‘

مائیکل سوپیسٹل نے اپنا ٹکٹ کیش کروانے کے لیے لاٹری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انہوں نے 20 سال تک سالانہ 25 ہزار ڈالر کے بجائے تین لاکھ 90 ہزار ڈالر کی رقم یکمشت لینے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پیسہ سفر پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بقیہ رقم بچت کے کھاتے میں ڈال دی ہے۔

گیس سٹیشن کے ریٹیلر کی وجہ سے مائیکل سوپیسٹل نے یہ بہت بڑا انعام جیتا، لیکن 17 ستمبر کو ان کے جیتنے کے امکانات 1.8 ملین سے زیادہ تھے۔

لکی فار لائف ٹکٹ مشی گن میں ریاست کے ریٹیلرز سے یا آن لائن صرف ایک کھیل کھیل کر دو ڈالر میں خریدے جا سکتے ہیں، جس میں زندگی بھر کی تین ڈالر کی نقد رقم جیتنے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ یہ قرعہ اندازی ہر روز رات 10 بجکر 38 منٹ پر ہوتی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ