دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے 187 رنز

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر فاسٹ بالرز کے لیے موزوں پچ پر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

26 دسمبر2023 کو  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ شاٹ کھیل رہے ہیں (ولیم ویسٹ / اے ایف پی)

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ پہلے دن مارنس لبوشین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔

میچ کے اختتام پر وہ 120 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹریوس ہیڈ بارش کی وجہ سے تقریباً تین گھنٹے کا کھیل ضائع ہونے کے بعد نو رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستانی بالرز نے ڈیوڈ وارنر (38)، عثمان خواجہ (42) اور سٹیو سمتھ کو (26) رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

پرتھ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 360 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر فاسٹ بالرز کے لیے موزوں پچ پر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لنچ سے قبل آخری اوور میں پارٹ ٹائم سپنر آغا سلمان کی گیند پر بابر اعظم نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ پکڑا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وارنر کے دیرینہ اوپننگ پارٹنر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ تنازع  چل رہا ہے۔

انھیں ایک سٹیکر آویزاں کرنے سے منع کر دیا گیا ہے جس میں ایک سیاہ فاختہ نے زیتون کی شاخ اٹھا رکھی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ میں اس سٹیکر کی بجائے اپنے جوتوں پر اپنی بیٹیوں کے ناموں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

عثمان خواجہ حسن علی کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں اس وقت کیچ آؤٹ ہوئے جب آسٹریلیا کا مجموعی سکور 108 تھا۔ انہوں نے 41 رنز بنائے۔

سٹیو سمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ