10 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی باقیات یوٹیوبر نے ڈھونڈ نکالیں

یوٹیوب پر ’ایکو ویڈیوز‘ نامی چینل چلانے والے جیمز ہنکل نے گذشتہ ہفتے امریکی ریاست میزوری کی کیمڈن کاؤنٹی میں اپنا ڈرون اڑاتے ہوئے ایک نجی عمارت میں بنے چھوٹے سے تالاب میں ڈوبی ہوئی گاڑی دیکھنے کے بعد حکام کو آگاہ کیا۔

16 دسمبر 2023 کو امریکی ریاست میزوری کی کیمڈن کاؤنٹی سے برآمد کی گئی گاڑی، جو 2013 میں لاپتہ ہونے والے شخص ڈونی ایرون کی ہے (کیمڈن کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ)

امریکہ کی ریاست میزوری میں ایک یوٹیوبر نے پولیس کو انسانی باقیات تلاش کرنے میں مدد فراہم کی ہے، جن کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ 2013 میں لاپتہ ہونے والے شخص کی باقیات ہیں۔

یوٹیوب پر ’ایکو ویڈیوز‘ نامی چینل چلانے والے جیمز ہنکل نے گذشتہ ہفتے اپنا ڈرون اڑاتے ہوئے نجی عمارت میں بنے چھوٹے سے تالاب میں ڈوبی ہوئی گاڑی دیکھنے کے بعد حکام کو آگاہ کیا۔

ہنکل اس علاقے میں ڈونی ایرون نامی شخص کی گمشدگی سے متعلق سراغ تلاش کر رہے تھے، جو دسمبر 2013 میں کیمڈنٹن، میزوری سے لاپتہ ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر وقت 59 سال تھی۔

سکوبا ڈائیونگ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی نگرانی کرنے والے ہنکل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا: ’جب مجھے معلوم ہوا کہ ڈونی سابق فوجی اور میزوری میں کلنٹن کے علاقے میرے گھر سے ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر رہتے تھے تو میں نے سوچا کہ میں ان کی تلاش میں مدد کر سکتا ہوں۔‘

کیمڈن کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گاڑی کے ہیونڈائی ایلانٹرا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جو ایرون کی تھی۔ یہ گاڑی 16 دسمبر کو برآمد کی گئی۔

اتوار کو غوطہ خوروں نے لاش ڈھونڈنے والے کتوں کی مدد سے تالاب سے انسانی باقیات سمیت ایرون کے کولہے کے مصنوعی جوڑ سے ملتا جلتا جوڑ بھی ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک پتھالوجسٹ کو اس بات کا تعین کرنے کے لیے ان باقیات کی جانچ کرنی ہوگی کہ آیا یہ واقعی ایرون کی ہیں یا نہیں، لیکن تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ کولہے اور باقیات انہی کی ہیں۔

تفتیش کاروں نے فوری طور پر ایرون کے اہل خانہ کو باقیات ملنے کے بارے میں مطلع کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ ’کیمڈن کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے وہ تمام افراد جنہوں نے 10 سال تک اس کیس کی تحقیقات کی، وہ اس بازیابی پر بہت خوش ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ معاملہ ختم ہونے سے ان (ایرون) کے اہل خانہ کو بہت خوشی ہوئی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ پیش رفت کئی سال تک کام کرنے والے لاتعداد رضاکاروں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ہم دل کی گہرائی سے آپ سب کے شکرگزار ہیں۔‘

اس سے قبل تفتیش کاروں کو اس نجی پراپرٹی کے مالک کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جن سے ہنکل نے اپنی دریافت کے بعد رابطہ کیا۔

انہوں نے پراپرٹی کے مالک کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے اور کشتی میں سوار ہو کر علاقے میں تلاش کے کام کا انتظام کیا۔ انہیں ہلکے رنگ کی کار مل گئی جو تالاب میں ڈوبی ہوئی تھی۔

بعد ازاں کیمڈن کاؤنٹی شیرف آفس کے نائبین اور رساغ رساںوں کے ساتھ ساتھ مڈ کاؤنٹی فائر پروٹیکشن ڈسٹرکٹ ڈائیو ٹیم کے ارکان نے علاقے کا دورہ کیا اور ہنکل اور عمارت کے مالک کے ساتھ ملاقات کی۔

غوطہ خوروں نے تالاب میں تلاش کا کام کیا او تصدیق کی کہ زیر آب گاڑی کی نمبر پلیٹ ایرون کی گم ہونے والی ہیونڈائی کی پلیٹ سے ملتی ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ