کرم میں گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد کی موت

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی پانچ لوگوں کو پارا چنار سے پشاور لے جا رہی تھی جب خرمامنہ پل کے قریب اس پر حملہ ہوا۔

31 جنوری، 2023 کو پشاور میں مسجد میں دھماکے کے بعد ایک پولیس اہلکار پولیس ہیڈ کوارٹر کے اندر ایمبولینس کے لیے راستہ بنا رہا ہے (اے ایف پی)

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ایک مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ضلع کرم کے پولیس اہلکار جہانزیب نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صدہ کے قریب خرمامنہ پل کے قریب پیش آیا اور مذکورہ گاڑی پانچ مسافروں کو پارا چنار سے پشاور لے جا رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جان سے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ زخمی مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جہانزیب کے مطابق نجی گاڑیوں میں لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانا معمول کا حصہ ہے۔
ضلع کرم میں گذشتہ کچھ عرصے سے مسافر گاڑیوں پر اسی نوعیت کے حملے ہو رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ایک مسافر بس پر فائرنگ سے ایک مسافر زخمی ہوا تھا۔ 
فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے پارا چنار میں دو جنوری کو قومی جرگے کا اہتمام ہوا تھا، جس میں طے پایا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے علاقائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو ان واقعات میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کریں گی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان