نوجوان بدخواہوں کی سازشوں سے خبردار رہیں: آرمی چیف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ’داخلی ہم آہنگی کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی اہم ہے۔‘

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 سے خطاب کیا (وزیراعظم آفس)

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے بدخواہوں کی سازشوں سے خبردار رہیں جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ بدھ کو پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 کے دوران وہاں موجود نوجوانوں سے خطاب کیا۔

ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ’داخلی ہم آہنگی کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی اہم ہے۔‘

آرمی چیف نے کہا کہ ’نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور روشن مستقبل کی تمام امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔ نوجوان مایوسی سے دور رہیں۔‘

پاکستان نیشنل یوتھ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’پاکستان کے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہم سب کو اس مذموم پروپیگنڈے کو مسترد کرنا ہوگا اور مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا جو پاکستان کے دشمنوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے خلاف کیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کنونشن میں موجود نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’نوجوان اس ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنج سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ توجہ مرکوز رکھیں اور پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے ریاستی اداروں سے مستند معلومات کے ذریعے تمام تفصیلات کی جانچ پڑتال کریں۔‘ 

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’ہم نے بحیثیت قوم دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔‘

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں نوجوانوں کی شرکت اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھیں جو ہماری آبادی کا 65 فیصد ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان