2034 فٹ بال ورلڈ کپ: سعودی عرب نے میزبانی کی مہم شروع کر دی

سعودی فٹ بال فیڈریشن نے ’مل کر ترقی کرتے ہوئے‘ کے سلوگن کے ساتھ مہم کا آغاز کیا ہے۔

سعودی عرب نے جمعے کو فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

گذشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب واحد ملک تھا جس نے 2034 میں اس میگا ایونٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

اس لیے یہ مہم ایک رسمی کارروائی ہے کیوں سعودی عرب کے مقابلے میں کوئی ملک نہیں۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن نے ’مل کر ترقی کرتے ہوئے‘ کے سلوگن کے ساتھ مہم کا آغاز کیا ہے۔ کئی رنگوں کے ربنز کی مدد سے 34 کا عدد تشکیل دیا گیا ہے جو اس مہم کا لوگو ہے۔

فیڈریشن کے مطابق: ’یہ لوگو سعودی عرب کے نوجوانوں، متحرک معاشرے اور زرخیز ورثے کی عکاسی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘

توقع ہے کہ فیفا کسی مقابلے کے بغیر ورلڈ کپ کے لیے سعودی عرب کی میزبانی کی منظوری دے دے گی۔

فیصلے کی توثیق فیفا کی 211 رکنی فیڈریشن میں 2024 کے اختتام تک رائے شماری کے ذریعے کی جائے گی۔ تاہم ووٹنگ کے لیے کسی تاریخ کا مقام کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

میچز کی میزبانی کرنے والے شہروں اور سٹیڈیمز کے بارے میں نئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ توقع ہے ٹورنامنٹ نومبر - دسمبر 2034 میں ہو گا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فی الوقت سعودی عرب اکیلا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگرچہ بعد ازاں کچھ میچ ہمسایہ اور قریبی ممالک میں کروائے جا سکتے ہیں۔

48 ٹیموں پر مشتمل مردوں کا پہلا ورلڈ کپ 2026 میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔

 2030 کا ایڈیشن زیادہ تر سپین، پرتگال اور مراکش میں ہو گا۔ ارجنٹائن، پیراگوئے اور 1930 کے اولین میزبان یوراگوئے کو ایک، ایک میچ دیا جائے گا۔

ان ملکوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اس سال باضابطہ تصدیق ہونی باقی ہے۔

فیفا نے فیصلہ کیا ہے کہ افریقہ، یورپ اور جنوبی امریکہ 2030 کے ورلڈ کپ کے لیے بولی نہیں دیں گے اور صرف ایشیا اور اوشینیہ ملک (آسٹریلیا، نیوزی لینڈ فجی اور پاپوا نیو گنی سمیت مختلف چھوٹے چھوٹے ممالک) ہی 2034 کے ورلڈ کپ میزبانی کے حقوق کے لیے مقابلہ کرسکیں گے۔

 اس طرح سعودی عرب کے 2034 کے ورلڈ کپ کی بولی میں کامیابی امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال