سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ياسر المسحل نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ان کے ملک کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
سعودی عرب نے بدھ کو 2034 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا ارادہ ظاہر کیا تھا جب کہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر نے بھی سعودی عرب کی مکمل حمایت کا کہا ہے۔
سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ياسر المسحل نے جمعرات کو فیڈریشن کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ’سعودی عرب میں ورلڈ کپ کی میزبانی ہمارے لیے سب کچھ ہے۔ ہم ایک فٹ بال (سے محبت کرنے والی) قوم ہیں اور تمام نسلوں، جوانوں، بزرگوں، لڑکے اور لڑکیوں کے لیے یہ ہی خواب ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ پوری دنیا نے گذشتہ ورلڈ کپ 2022 میں ہمارے تمام مداحوں کا زبردست جذبہ دیکھا۔ وہ جذبہ، جوش، توانائی اور رنگ، میرے خیال میں آج سعودی عرب میں نوجوان بچے یہ خواب دیکھ رہے ہوں گے اور درحقیقت ہم 2034 میں اس خواب کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‘
ياسر المسحل نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی گذشتہ چھ ورلڈ کپ (ٹورنامنٹس) میں حصہ لے چکے ہیں، اس لیے 2034 میں اب ہم اپنی سرزمین پر اور اپنے مداحوں کے سامنے سعودی عرب اس کی میزبانی کا ایک موقع ہے۔‘
سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ياسر المسحل کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پہلے بہت سے سٹیڈیم کو اپ گریڈ یعنی بہتر بنانے اور عالمی سطحی کے نئے میدان بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’شائقین شہروں سے سٹیڈیم تک کی زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے کی پرواز سے لطف اندوز ہونے کے منتظر ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ 2034 کے ورلڈکپ کی میزبانی کا ارادہ دنیا کو یہ دعوت ہے کہ وہ آ کر ’سعودی عرب کی ترقی دیکھیں، خوش آمدید کہنے والے معاشرے، ثفافت، تہذیب کو دیکھیں اور تاریخ کا حصہ بنیں۔‘
اگر سعودی عرب کو میزبانی کے فرائض سونپے جاتے ہیں تو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری بار ورلڈ کپ کا انعقاد ایشیا میں ہو گا۔ اس سے پہلے 2002 میں جنوبی کوریا/جاپان اور 2022 میں قطر میں ورلڈ کپ کا انعقاد ہو چکا ہے۔
سعودی ویژن 2030 میں کھیلوں کو نہایت اہمیت دی گی ہے جن کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی اور شہریوں کی زندگی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
2026 کے بعد سے فیفا ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گے اور سعودی عرب تمام میچز کے انتظامات اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ذریعے عالمی معیار کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے کا خواہاں ہے۔
ایک نوجوان اور متحرک ملک جس کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی 35 سال سے کم عمر ہے، سعودی عرب ایشیا کی سب سے مضبوط لیگوں میں سے ایک، سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) کا بھی گھر ہے۔
دنیا بھر سے شائقین کو خوش آمدید کہنے اور محضوض کرنے والی یہ لیگ 45 سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ بہترین سعودی ٹیلنٹ اور بین الاقوامی سٹار کھلاڑیوں کا گھر ہے۔
مردوں اور خواتین کے کھیل میں ہر سطح پر سرمایہ کاری اور کھیل کو فروغ دینے کے لیے سعودی فیڈریشن کے عزم کو حالیہ قابل ذکر کامیابیوں سے اجاگر کیا گیا ہے جن میں مردوں کا انڈر 23 اے ایف سی ایشین کپ جیتنا، نوجوان فٹ بال سرمایہ کاری میں 160 فیصد اضافہ، 18 نوجوان علاقائی تربیتی مراکز کھولنا، رجسٹرڈ کوچز کو 2018 میں 750 سے بڑھا کر آج 5،500 سے زیادہ کرنا اور 2021 کے بعد سے رجسٹرڈ مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں بالترتیب 56 فیصد اور 86 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بھی سعودی عرب کی جانب سے میزبانی کی دوڑ میں شرکت لینے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔