ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ’ادھورا کام‘ پورا کرنا ہے: محمد عامر

حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ختم کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ’میں نامکمل کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرے لیے قلیل مدتی ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے۔‘

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اس ماہ کے آخر میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز سے قبل چار مئی 2024 کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک پریکٹس سیشن میں حصہ لیتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انہوں نے ’ادھورا کام‘ پورا کرنا ہے۔

سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 2011 میں جیل جانے والے 32 سالہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں دو جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل محمد عامر نے رواں ہفتے لاہور سے فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نامکمل کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرے لیے قلیل مدتی ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے۔‘

نوجوان عامر نے 2009 میں پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کے بعد تمام فارمیٹس میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ایک سال کے اندر ہی وہ کرکٹ کے سب سے زیادہ مقبول نوجوان ٹیلنٹ میں سے ایک بن گئے تھے۔ لیکن 2010 میں ان کے کیریئر کو ایک بہت بڑا دھچکا لگا۔

محمد عامر ان تین پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل تھے، جن پر انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ بعد ازاں انہیں چھ ماہ کے لیے برطانیہ میں قید کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں بالترتیب 30 اور 12 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

محمد عامر 2016 میں پابندی ختم ہونے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپس آئے تھے لیکن خراب فارم کے باعث دسمبر 2020 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

وہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ساتھ مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک تشکیل دیں گے، جس سے پاکستان ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہو گا۔

محمد عامر نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے لہذا مجھے اس پر پورا اترنا ہے۔

’میں چار سال بعد واپس آیا ہوں اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘

محمد عامر نے گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف چار میں سے تین ٹی ٹونٹی ہوم میچ کھیلے تھے اور 2-2 سے ڈرا ہونے والی سیریز میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عامر نے کہا کہ ’سچ کہوں تو میں نے 2019 کے مقابلے میں زیادہ فٹ محسوس کیا اور جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ اپنا اظہار نہیں کر سکتے لہذا میں بہتر سے بہتر کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں تین ٹی ٹونٹی میچز کے دوران وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد پاکستانی ٹیم لیڈز (22 مئی)، برمنگھم (25 مئی)، کارڈف (28 مئی) اور لندن (30 مئی) میں دفاعی ٹی 20 ورلڈ چیمپیئن کے خلاف کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گی۔

دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 60 کلومیٹر دور صوبہ پنجاب کے گاؤں چنگا بنگیال میں پرورش پانے والے عامر نے کرکٹ میں اپنا نام بنانے کا عزم اس وقت کیا جب ان کے پانچ بڑے بھائیوں نے انہیں کھیلنا سکھایا۔

انہیں 15 سال کی عمر میں فاسٹ بولنگ کیمپ میں بائیں ہاتھ کے عظیم بلے باز وسیم اکرم نے منتخب کیا تھا۔

عامر نے کہا کہ اب وہ اپنے کیریئر کے صرف اچھے واقعات کو یاد رکھنا چاہتے ہیں۔

2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے عامر نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ جیتنے کی یادیں خاص ہیں اور میں آج بھی ان سے پرجوش ہو جاتا ہوں۔‘

ان یادوں میں سری لنکا کے اوپنر تلکارتنے دلشان -- پلیئر آف دی ٹورنامنٹ -- کے آؤٹ کے بدلے انعام بھی شامل ہے، جس کے باعث پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے فائنل جیت لیا تھا۔

’میں پہلی بار منتخب ہوا اور پھر ایک چیمپئن ٹیم کا حصہ بن گیا۔

’جب میں اپنے گاؤں جانے کے لیے راولپنڈی کے ہوائی اڈے پر اترا (واپس) تو وہاں بہت سی کاریں تھیں اور وہ مجھ پر پھول برسا رہے تھے۔

’میں خوش قسمت ہوں کہ میں اب بھی کھیل رہا ہوں۔ جب میں آیا تو میں ٹیم میں سب سے کم عمر تھا، اس لیے مجھے ورلڈ کپ جیتنے کا ایک اور موقع مل رہا ہے اور یہی میرا اور میری ٹیم کا ہدف ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ