پراسیکیوٹر عالمی عدالت انصاف کی نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ وہ نتن یاہو اور اسرائیل کے وزیر دفاع یوآو گلانت کے خلاف ’بھوک‘، ’جان بوجھ کر قتل‘ اور ’غارت گری اور یا قتل‘ جیسے جرائم پر وارنٹ جاری کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو 28 اکتوبر 2023 کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر نے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے شبے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ وہ نتن یاہو اور اسرائیل کے وزیر دفاع یوآو گلانت کے خلاف ’بھوک‘، ’جان بوجھ کر قتل‘ اور ’غارت گری اور یا قتل‘ جیسے جرائم پر وارنٹ جاری کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریم خان نے نتن یاہو اور گلانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریاستی پالیسی کے تحت فلسطین کی شہری آبادی پر بڑے پیمانے پر اور منظم حملے کے حصے کے طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔ ہماری نظر میں یہ جرائم آج بھی جاری ہیں۔‘

اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کریم خان نے حماس کے سرکردہ رہنماؤں کے ورانٹ گرفتاری کے لیے بھی درخواست کی ہے۔

حماس کے جن رہنماؤں پر الزامات عائد کی گئے ہیں ان میں تحریک سربراہ یحییٰ سنوار بھی شامل ہیں۔ الزامات میں ’غارت گری، ’ریپ اور جنسی تشدد کے دیگر عمل اور ’بطور جنگی جرم یرغمال بنانا‘ شامل ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارا مؤقف ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم حماس اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے تنظیمی پالیسیوں کے تحت اسرائیل کی شہری آبادی پر وسیع پیمانے پر اور منظم حملے کا حصہ تھے۔‘

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پراسیکیوٹر کریم خان کے دفتر نے کہا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ تمام پانچوں لوگ، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گلانت اور حماس کے رہنما یحییٰ سنوار، محمد المصری اور اسماعیل ہنیہ اسرائیل یا غزہ کی پٹی میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے  ذمہ دار ہیں۔

اسرائیل نے جنگی جرائم سے انکار کیا ہے جب کہ حماس کے سینیئر عہدے دار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے ’متاثرہ شخص کو جلاد کے برابر قرار دے دیا۔‘

عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر کی درخواست سے مقدمے کی سماعت کے شروع ہونے سے قبل ججوں کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں یا نہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا