بھارت میں دس زبانوں میں ’سب اچھا‘، کشمیری میں نہیں

نریندر مودی نے امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دس زبانوں میں بتایا کہ بھارت میں ’سب اچھا ہے‘ تاہم ان زبانوں میں کشمیری شامل نہیں تھی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ شب امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

اس تقریب کا نام ’ہاؤڈی مودی‘ (Howdy, Modi) رکھا گیا تھا، جس کا مطلب ٹیکسس کے مقامی لہجے کے مطابق ’کیا حال ہے، مودی؟‘ بنتا ہے۔

مودی نے اس نعرے کو دل پر لے لیا اور اپنی تقریر کے دوران کُل دس زبانوں، جن میں آٹھ مقامی زبانیں بھی شامل تھیں، میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں سب اچھا ہے۔‘  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان زبانوں میں بالترتیب اردو/ہندی، پنجابی، گجراتی، تیلیگو، کنڑ، تمل، مراٹھی، بنگالی، اڑیہ اور انگریزی شامل تھیں۔ اگر نہیں تھی تو کشمیری، جہاں گذشتہ مہینے لاک ڈاؤن کے بعد سے زندگی مفلوج ہے۔

مودی کی اپنی زبان گجراتی ہے، تاہم وہ ہندی بھی بول لیتے ہیں، لیکن ہیوسٹن کے جلسے میں متعدد زبانیں بولنے کا یہ مطلب نہیں کہ مودی کو وہ سب زبانیں آتی بھی ہیں۔

اس کا ایک ثبوت تو اسی خطاب میں مل گیا کہ انہوں نے پنجابی میں ’سب اچھا ہے‘ کہنے کے لیے ’سب چنگا سی،‘ کہہ دیا، حالانکہ پنجابی میں اس کا مطلب ’سب اچھا ہے‘ نہیں بلکہ ’سب اچھا تھا‘ بنتا ہے۔

شاید مودی کو اندازہ تھا کہ کشمیر میں سب اچھا نہیں ہے، اس لیے انہوں نے کشمیری بولنے سے گریز کیا۔

نریندر مودی نے ہیوسٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں ’سب اچھا ہے‘ کی گردان دس زبانوں میں کچھ اس طرح سے کی۔

  1. بھارت میں سب اچھا ہے: ہندی/اردو
  2. سب چنگا سی: پنجابی
  3. مجاج مجاواں تھے: گجراتی
  4. انتا برگنڈی: تیلیگو
  5. ایلا چینگیڑے: کنڑ
  6. ییلم سوکھیم: تمل
  7. سروو چھن چل ریا اے: مراٹھی
  8. شوب کھوب بھلو: بنگالی
  9. سبو بھلی آچھی: اڑیہ
  10. ایوری تھنگ از فائن: انگریزی
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا