امریکہ: چور نے سات لاکھ 50 ہزار ڈالر کے زیورات چرا کر کھا لیے

جیتھن گلڈرنے ملینیا کے شاپنگ مال میں واقع زیورات کی دکان میں خود کو بطور ’پیشہ ور ایتھلیٹ‘ پیش کیا، جس کے بعد انہیں ایک وی آئی پی کمرے میں لے جایا گیا جہاں انہیں انتہائی قیمتی زیورات دکھائے گئے۔

پولیس کے مطابق دکان کے ملازم سے ہاتھا پائی کے بعد، گلڈر مبینہ طور پر زیورات چھین کر موقع سے فرار ہو گئے (مونٹگمری کاؤنٹی شیرف/ محکمہ پولیس اورلینڈو)

امریکہ میں پولیس نے کہا ہے کہ چور نے خود کو اورلینڈو میجک باسکٹ بال ٹیم کے ایک کھلاڑی کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے سات لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے قیمتی زیورات چرا لیے اور پھر دو دن بعد گرفتاری کے دوران وہی زیورات نگل لیے۔

32 سالہ جیتھن گلڈرنے 26 فروری کو ملینیا کے شاپنگ مال میں واقع زیورات کی دکان ٹفنی اینڈ کو کے عملے کے سامنے خود کو بطور ’ایک پیشہ ور ایتھلیٹ‘ پیش کیا، جس کے بعد انہیں ایک وی آئی پی کمرے میں لے جایا گیا جہاں انہیں انتہائی قیمتی زیورات دکھائے گئے۔

اورلینڈو پولیس کے مطابق گلڈر کو کئی قیمتی زیورات دکھائے گئے جن میں دو جوڑے بالیاں بھی شامل تھیں جن کی مالیت 769,500 ڈالر تھی۔

دکان کے ملازم سے ہاتھا پائی کے بعد، گلڈر مبینہ طور پر زیورات چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کے رکن کو بازو پر معمولی چوٹیں آئیں جن کا موقعے پر ہی علاج کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گرفتاری کے حلف نامے، جو ڈبلیو کے ایم جی ٹیلی ویژن نے حاصل کیا، کے مطابق گلڈر کو نگرانی کے لگائے کیمروں کی فوٹیج میں واردات کے بعد مال میں چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے سرخ رنگ کی شرٹ، سرخ ہیٹ اور پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی۔ وہ بعد میں نیلے رنگ کی 2024 مٹسوبشی آؤٹ لینڈر میں بیٹھ کر چلے گئے۔

دو دن بعد فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کو اطلاع ملی کہ وہی گاڑی ریاست کے شمال مشرق میں واقع واشنگٹن کاؤنٹی میں دیکھی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جب ٹریفک اہلکاروں نے مذکورہ گاڑی روکی تو ڈرائیور جن کی شناخت گلڈر کے طور پر ہوئی، کو ’کئی اشیا نگلتے ہوئے دیکھا گیا جن کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ چوری شدہ بالیاں تھیں۔‘

گرفتاری کے حلف نامے میں درج کیا گیا کہ یہ بالیاں بعد میں اورنج کاؤنٹی جیل میں کیے گئے گلڈر کے باڈی سکین میں دکھائی دے گئیں۔

سراغ رساں کا کہنا ہے کہ زیورات کو گلڈر کے جسم سے نکلنے کے بعد واشنگٹن کاؤنٹی شیرف آفس نے تحویل میں لینا تھا لیکن بدھ تک یہ واضح نہیں تھا کہ انہیں برآمد کیا گیا یا نہیں۔

گلڈر کو بہت بڑی چوری، ماسک پہن کر ڈکیتی اور گرفتاری میں مزاحمت کے الزامات میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ وہ اب بھی جیل میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے ضمانت کی کوئی رقم مقرر نہیں کی گئی۔

دی انیپنڈنٹ نے مزید معلومات کے لیے اورلینڈو کے محکمہ پولیس سے رابطہ کیا۔

این بی سی نیوز کے مطابق گلڈر نے 2022 میں دا وڈلینڈز، ٹیکساس میں واقع ٹفنی اینڈ کو میں ’اسی طرح کی ایک اور ڈکیتی‘ کی اور ان کے خلاف مقدمات میں ’کولوراڈو میں 48 الگ الگ وارنٹ جاری ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ