ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی فائٹ کرانے کا منصوبہ

ٹرمپ یو ایف سی فائٹس کے باقاعدہ تماشائی ہیں اور حال ہی میں وہ جون میں نیو جرسی میں ہونے والے ایک مقابلے میں شریک ہوئے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ آئندہ برس ملک کے 250 ویں یوم آزادی کے موقعے پر وائٹ ہاؤس میں الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یو ایف سی) کا ایک ایونٹ منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس کی دنیا میں جنگجو سربراہ کے طور پر جانے جانے والے ٹرمپ یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ کو اپنا قریبی دوست مانتے ہیں اور اس کھیل کے مداحوں کو اپنی سیاسی حمایت کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔
 
 
ٹرمپ نے یہ اعلان آئیووا سٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں ایک طویل تقریر کے دوران کیا، جس میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا ’ہم وائٹ ہاؤس کے میدان میں ایک یو ایف سی  فائٹ کریں گے، سوچیں ذرا!‘ ’ہمارے پاس وہاں بہت زمین ہے۔ ہم ایک چھوٹا سا (میدان) بنائیں گے — ہم نہیں، ڈانا (وائٹ) بنائیں گے ... ہم ایک یو ایف سی فائٹ کریں گے، چیمپیئن شپ فائٹ، مکمل فائٹ، تقریباً 20-25 ہزار افراد کے ساتھ اور ہم یہ سب 250 ویں سالگرہ کا حصہ بنائیں گے۔‘

ٹرمپ یو ایف سی فائٹس کے باقاعدہ تماشائی ہیں اور حال ہی میں وہ جون میں نیو جرسی میں ہونے والے ایک مقابلے میں شریک ہوئے۔

یو ایف سی اور اس کی پیرنٹ کمپنی ٹی کے او گروپ ہولڈنگز نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل