پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جنوبی کوریا میں ہونے والے اس پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم ناقابلِ شکست رہی۔

پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا (پاکستان نیٹ بال انسٹاگرام پیج)

پاکستان نے جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں منعقد ہونے والا 11 ملکی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

جمعے کی صبح ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کی ٹیم کو 35 کے مقابلے میں 60 گولوں سے ہرا کر یہ کامیابی سمیٹی۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل ساتویں کامیابی تھی۔ یوں پاکستان پوری چیمپیئن شپ میں ناقابلِ شکست رہا۔

برطانوی اخبار سکائی نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم میں شامل اکثر کھلاڑی برطانیہ میں مقیم ہیں اور انہوں نے پاکستان نیٹ بال اکیڈمی میں تربیت حاصل کی ہے۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے لیا رضا شاہ، علیشا نوید، سمیہ کوثر، حلیمہ، یاسمین فاروق سمیعہ، علینہ، امانی، پریسا نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور مالدیپ کو سنبھلنے نہیں دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی ٹیم کی کوچ امینڈا نیوٹن ہیں جو اس سے قبل برطانیہ کی نیٹ بال ٹیم کی ممتاز کھلاڑی رہ چکی ہیں اور 2007 میں ورلڈ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں برطانوی ٹیم کی کپتان تھیں۔ وہ برطانوی قومی ٹیم کی بھی کوچ رہ چکی ہیں۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’لڑکیوں کا ملک کے مختلف حصوں  سے تعلق ہے۔ ہماری ٹیم میں لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اور سکاٹ لینڈ سے کھلاڑی شامل ہیں۔ اس لیے ہم ہر تین ہفتوں کے بعد ہی بطور ٹیم ٹریننگ کر سکتے تھے۔ لیکن لڑکیوں نے گھر پر یا اپنے سکولوں اور کلبوں میں خود ہی تربیت لی جس سے ان کے عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل  میچ میں جاپان 39 کے مقابلے 64 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اس سے قبل گروپ میچوں میں پاکستان نے سعودی عرب، چینی تائیپی، مالدیپ اور جنوبی کوریا کو ہرایا تھا۔

27 سے چار جولائی تک جاری رہنے والی اس چیمپیئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور انڈیا شامل تھے۔ جب کہ گروپ بی میں پاکستان، جاپان، مالدیپ، جنوبی کوریا، چینی تائیپی اور سعودی عرب شامل تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل