پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں اپنی جیت کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے گروپ میچ میں منگل کے روز مالدیپ کو شکست دے دی ہے۔
اب پاکستان کا مقابلہ جمعرات کو سیمی فائنل میں جاپان سے ہو گا۔
یہ مقابلے جنوبی کوریا کے شہر جونجو کے ہواسان جمنازیم میں ہو رہے ہیں۔
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان خواتین کی ٹیم کی یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے۔
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی ٹیم جاپان کو بھی شکست دی کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ پاکستان نے کوریا کو بھی ہرا دیا تھا۔
پاکستانی ٹیم کی اب تک کی شاندار کارکردگی میں لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سارینا حسین، یاسمین فاروق، فرح رشید، امان اور پریسا کا قابل ذکر کھیل شامل ہے۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریں، صدر سمین ملک، اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے ٹیم کو مسلسل کامیابیوں پر مبارک باد دی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس فتح کے ساتھ، پاکستان اب جاری چیمپیئن شپ میں پول بی میں پہلی پوزیشن پر ہے۔
چیمپیئن شپ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ملائشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور انڈیا شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چینی تائی پے، جاپان، کوریا، مالدیپ، اور سعودی عرب شامل ہیں۔
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے اور یہ چار جولائی تک جاری رہے گی۔
اس چیمپیئن شپ کو ایشیائی خطے میں 21 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ نیٹ بال ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے۔ یہ چیمپیئن شپ ہر دو سال بعد مختلف ممالک میں سات روزہ ایونٹ کے طور پر منعقد کی جاتی ہے۔
ملائشیا اس مقابلے کا موجودہ چیمپیئن ہے۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں یہ پاکستان ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی تھی۔