غزہ میں صحافی بھوک کی زد میں، اسرائیل نقل و حرکت کی اجازت دے: عالمی میڈیا

بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں اے ایف پی، اے پی، روئٹرز اور بی بی سی نیوز نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’صحافیوں کو غزہ میں آنے اور جانے کی اجازت‘ دے۔

فلسطین میں بچوں کی بڑی تعداد 22 جولائی 2025 کو جنوبی غزہ میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے ہیں (اے ایف پی)

عالمی خبر رساں اداروں اے ایف پی، اے پی، روئٹرز اور بی بی سی نیوز نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ’صحافیوں کو غزہ میں آنے اور جانے کی اجازت‘ دے۔

اسرائیل کو فلسطینی علاقے میں تباہ کن انسانی صورت حال کے باعث بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے جہاں متعدد ممالک اور امدادی تنظیمیں پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ میں ’شدید قحط‘ پھیل رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی منگل کو کہا تھا کہ مئی کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن‘ کے آغاز کے بعد سے اب تک 1,000 سے زائد فلسطینی امداد حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

جبکہ طبی ماہرین اور امدادی تنظیمیں بارہا کہہ چکے ہیں کہ غزہ میں میں خوراک کی کمی کا مسئلہ شدید ہوتا جا رہا ہے جہاں غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال کے سربراہ کے مطابق گذشتہ چار روز کے دوران غذائی قلت اور بھوک سے 21 سے زائد بچے مر چکے ہیں۔

ایسے میں جمعرات کو بی بی سی نیوز نے خبر رساں اداروں اے پی، اے ایف پی اور روئٹرز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں اپنے غزہ میں موجود صحافیوں کی شدید فکر ہے، جو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے خوراک حاصل کرنے سے قاصر ہوتے جا رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق ’کئی مہینوں سے یہی غیر جانبدار صحافی دنیا کی آنکھ اور کان بنے ہوئے ہیں، مگر اب وہ بھی وہی مصائب جھیل رہے ہیں جن کی وہ رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

’صحافی جنگ والے علاقوں میں بے شمار محرومیاں اور مشکلات برداشت کرتے ہیں۔ ہمیں یہ جان کر سخت تشویش ہے کہ اب بھوک کا خطرہ بھی ان میں شامل ہو گیا۔‘

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم ایک بار پھر اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو غزہ میں آنے اور جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں تک مناسب خوراک پہنچائی جائے۔‘

اس سے قبل بدھ کو 100 سے زائد امدادی تنظیموں نے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ میں ’شدید قحط‘ پھیل رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 111 دستخط کنندگان — جن میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف)، سیو دی چلڈرن اور آکسفیم شامل ہیں — نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ ’ہمارے ساتھی اور جن لوگوں کی ہم خدمت کرتے ہیں، وہ بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا