گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد جان چلی گئی اور تین افراد زخمی ہوئے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے پیر کو ایک بیان کہا کہ دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ ’ رات دو بجے کے قریب پیش آیا جس میں آٹھ افراد کی جان گئی۔‘
پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول گلگت بلتستان میں حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے اور بارشوں سبب پیش آنے والے دیگر واقعات میں کم از کم 303 افراد کی جان چکی ہے جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ ’رضاکار واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ 15 کے قریب رضاکار دب گئے۔ گلگت کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ’گلگت میں سوگ کا عالم ہے۔‘
پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ’این ڈی ایم اے‘ کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے باعث ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور اس وقت تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورت حال ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گلگت بلتستان حکومت نے یکم اگست کو ایک بیان میں کہا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کارویوں کے بعد گلگت بلتستان نے 37 علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ تباہی ضلع دیامر ہوئی جہاں پر 12 مقامات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے مخلتف علاقے بشمول گلگت بلتستان میں حالیہ مون سون میں شدید بارشیں ہوئی جس سے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان میں سیلابی تباہیوں سے 20 ارب کا نقصان ہوا‘۔