پاکستان کا یوم آزادی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ہلال جرات، بلاول بھٹو کو نشان امتیاز

حکومت پاکستان نے مئی میں انڈیا کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات پر سول اور فوجی شخصیات کو اعزازات سے نوازا ہے۔

حکومت پاکستان نے جمعرات کو یوم آزادی کے موقعے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا ہے۔

ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے معرکہ حق کے دوران شاندار خدمات اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلالِ جرات جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔

ان کے علاوہ ڈپٹی وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کے سیاسی و عوامی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ خان کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔

ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو مئی میں انڈیا سے فضائی جنگ میں جرات مندانہ قیادت پر ہلالِ جرات جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز عطا کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم کے سفارتی مشن کے اراکین کو بھی بیرونِ ملک پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر ہلالِ امتیاز دیا گیا۔

ان میں وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، حنا ربانی کھر، انجینیئر خرم دستگیر خان، عمر فاروق اور سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

مزید برآں، وزیر برائے اقتصادی امور احسن خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ڈاکٹر فواد اسد اللہ خان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو بھی ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔

پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس کو ستارۂ جرات دیا گیا، جن میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، سکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان، محمد اسامہ اسحاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہاد شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان