چین نے عسکری نمائش میں کون سے نئے ہتھیار پیش کیے؟

یہ نمائش عالمی سٹیج پر چین کی عسکری ٹیکنالوجی کا بھرپور مظاہرہ ہی نہیں، بلکہ امریکہ کو براہِ راست چیلنج کا درجہ رکھتی ہے۔

فضا میں گرجتے جیٹ طیاروں کی گونج میں بیجنگ کے تیانمن سکوئر میں گذشتہ روز چین نے اپنی عسکری طاقت کا زبردست مظاہرہ پیش کیا۔ اس نمائش میں ایسے ہائپر سونک میزائل دکھائے گئے جو بحری جہازوں کو ڈبونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایسے ڈرونز کی جھلک دکھائی گئی جو طیاروں کی رکھوالی کرتے ہیں اور ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کی پریڈ کی گئی جن کی پہنچ امریکہ کے تمام علاقوں تک ہے۔

چند اہم ہتھیاروں پر ایک نظر:

ایٹمی میزائل

اس نمائش میں پہلی بار JL-3  میزائل دکھایا گیا، جو آبدوز سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل (SLBM) ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پچھلی نسل کے مقابلے میں اس کی رینج زیادہ ہے، اور اب یہ پورے امریکی براعظم کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پریڈ میں نئی جنریشن کے بین البراعظمی میزائلDF-61  کی بھی نمائش کی گئی، جس کی ممکنہ رینج 12 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

اسی کے ساتھ چین نے پہلا DF-5C  بھی پیش کیا۔ اس کی بیان کردہ رینج 20 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے، یہ 10 جوہری وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور رفتار آواز سے 10 گنا زیادہ تیز ہے۔

ہائپر سونک میزائل

نمائش میں چار نئے بحری جہاز شکن میزائل پیش کیے گئے جن کا مقصد بظاہر بحرالکاہل میں امریکی بحری طاقت کو چیلنج کرنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پریڈ میں کئی ہائپرسونک میزائل بھی موجود تھے، جن میں نیاYJ-21  بھی شامل ہے۔ یہ میزائل ’ایئرکرافٹ کیریئر کلر‘ کہلایا جا رہا ہے، کیونکہ یہ طیارہ بردار بحری جہازوں کو آواز سے دس گنا زیادہ کی رفتار اور تقریباً دو ہزار کلومیٹر کی رینج سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایک اور میزائل YJ-19 دکھایا گیا جس کی خوبی یہ ہے کہ اپنی رفتار اور پرواز کا رخ بدل سکتا ہے اور اس کا پتہ چلانا بےحد مشکل ہے۔

فضائی دفاعی نظام

نمائش میں HQ-29  بھی پیش کیا گیا، جو روسی ایس 400 کی طرح کا موبائل فضائی دفاعی نظام ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام ہائپرسونک میزائل روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ نیاLY-1  شپ بیسڈ لیزر ہتھیار (DEW) بھی پیش کیا گیا، جو ڈرونز اور میزائل گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سمندری اور فضائی ڈرون  

پریڈ میں کئی آبی ڈرون دکھائے گئے جو جاسوسی کے علاوہ سمندری اہداف پر حملے بھی کر سکتے ہیں۔ ایک آبی ڈرونAJX002  65 فٹ لمبا ہے۔ اس کے علاوہ ممکنہ اے آئی صلاحیت کی حامل سٹیلتھ فضائی ڈرون بھی دکھائے گئے۔

فوجی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ نمائش عالمی سٹیج پر چین کی عسکری ٹیکنالوجی کا بھرپور مظاہرہ ہی نہیں، بلکہ امریکہ کو براہِ راست چیلنج کا درجہ رکھتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا