’لیجنڈ بمقابلہ لیجنڈ‘: ٹائسن کا مے ویدر سے مقابلے کا اعلان

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مائیک ٹائسن ریٹائرمنٹ کے بعد کسی مشہور مقابلے کے لیے رِنگ میں اتریں گے۔

بائیں جانب ٹیکساس میں 15 نومبر 2024 کو اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں مائیک ٹائسن کو ایک فائٹ کے دوران ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دائیں جانب امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جونیئر کو 22 اگست 2024 کو میکسیکو سٹی میں ایک نمائشی فائٹ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (تصاویر /اے ایف پی)

لیجنڈری باکسرز مائیک ٹائسن اور فلائیڈ مے ویدر نے 2026 میں ایک باکسنگ مقابلے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

59  سالہ مائیک ٹائسن نے جمعرات کی رات انسٹاگرام پر اس ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا، جس میں دونوں باکسرز کے چہروں کا آدھا حصہ دکھایا گیا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے: ’لیجنڈ بمقابلہ لیجنڈ۔‘

اس باکسنگ سٹار نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف یہ لکھا: ’جلد آ رہا ہے۔‘

مائیک ٹائسن اس بات پر حیران تھے کہ فلائیڈ مے ویدر  نے مقابلے کے لیے ہاں کر دی۔ انہوں نے ٹی ایم زی سپورٹس کو بتایا: ’یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جس کے بارے میں نہ دنیا نے کبھی سوچا اور نہ میں نے، کہ یہ ہو سکتا ہے یا ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’مجھے اب تک یقین نہیں آ رہا کہ فلائیڈ مے ویدر  واقعی یہ کرنا چاہتے ہیں،‘ اور ساتھ ہی کہا کہ یہ ان کی صحت کے لیے ’نقصان دہ‘ ہو گا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mike Tyson (@miketyson)

لیکن فلائیڈ مے ویدر، جو مائیک ٹائسن سے تقریباً ایک دہائی چھوٹے ہیں، کو کوئی خوف نہیں ہے۔

انہوں نے ٹی ایم زی سپورٹس کو بتایا: ’میں یہ کام 30 سال سے کر رہا ہوں اور آج تک کوئی بھی فائٹر میرے کیریئر کی ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا: ’آپ جانتے ہیں کہ اگر میں کچھ کرتا ہوں تو وہ بڑا (کام) ہوتا ہے اور لیجنڈری ہوتا ہے۔ میں باکسنگ میں سب سے بہترین ہوں۔ یہ نمائشی مقابلہ مداحوں کو وہ دے گا جو وہ چاہتے ہیں۔‘

چونکہ یہ ایک نمائشی (ایگزیبیشن) مقابلہ ہو گا، اس لیے اگر مے ویدر، مائیک ٹائسن سے ہار بھی گئے تو ان کا 50-0 کا ریکارڈ متاثر نہیں ہو گا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مائیک ٹائسن ریٹائرمنٹ کے بعد کسی مشہور مقابلے کے لیے رِنگ میں اتریں گے۔ پچھلے نومبر میں مائیک ٹائسن نے 28 سالہ باکسر اور انفلوئنسر جیک پال سے مقابلہ کیا تھا، جس میں وہ شکست کھا گئے تھے۔ اس سے پہلے وہ 2005 کے بعد کسی پروفیشنل مقابلے میں نظر نہیں آئے تھے۔

فلائیڈ مے ویدر  کا آخری پروفیشنل مقابلہ 2017 میں کونر میکگریگر کے خلاف تھا۔ ٹی ایم زی سپورٹس نے اسے ’تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

 ای ایس پی این نے رپورٹ کیا تھا کہ شو ٹائم (ایک معروف امریکی ٹی وی نیٹ ورک) کے مطابق، اس باکسنگ مقابلے کو امریکہ میں ناظرین نے پے پر ویو کے ذریعے دیکھنے کے لیے 43 لاکھ بار خریدا۔

2021 میں فلائیڈ مے ویدر نے جیک پال کے بڑے بھائی لوگن پال کے ساتھ ایک نمائشی مقابلے میں حصہ لیا۔ اگرچہ اس کا کوئی باقاعدہ فاتح نہیں تھا، لیکن ای ایس پی این نے یہ مقابلہ 78-74 کے سکور سے فلائیڈ مے ویدر  کے حق میں قرار دیا۔

بدھ کو ای ایس پی این نے فلائیڈ مے ویدر کو صدی کا بہترین باکسر قرار دیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل