مینوپاز کے دوران گرمی کے دوروں، پسینے کے علاج کی نئی گولی منظور

ایلن زیناٹنٹ کہلانے والی دوا، جسے لِن ایٹ برانڈ نام کے تحت فروخت کیا جاتا ہے، ایف ڈی اے نے جمعے کو اعتدال سے لے کر شدید واسوموٹر علامات کے علاج کے لیے منظور کی، جسے عام طور پر گرمی کے دوروں اور رات کے پسینے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

برطانیہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے مینوپاز کے دوران خواتین کے لیے گرمی لگنے کے دوروں اور رات کے دوران پسینے آنے کے علاج کے لیے ایک نئی گولی کی منظوری دی ہے (اینواتو)

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مینوپاز کے دوران خواتین کے لیے گرمی لگنے کے دوروں اور رات کے دوران پسینے آنے کے علاج کے لیے ایک نئی گولی کی منظوری دی ہے۔

مینوپاز اس وقت ہوتا ہے، جب عام طور پر 50 سے اوپر کی عمر میں عورت کی بیضہ دانی تولیدی ہارمونز بنانا بند کر دیتی ہے۔

نیشنل مینوپاز فاؤنڈیشن کے مطابق، اگرچہ مینوپاز کے کئی غیر آرام دہ ضمنی اثرات ہیں، گرمی لگنے کے دوروں اور رات کے دوران پسینہ آنا سب سے زیادہ عام ہیں۔ 

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 80 فیصد تک مینوپاز خواتین کو گرمی کے دوروں اور رات کے دوران پسینے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈرگ مینوفیکچرر بائر نے گرمی کے دوروں اور رات کے پسینے سے لڑنے کے لیے پہلی بار ایف ڈی اے سے منظور شدہ غیر ہارمونل دوا بنائی جو دو قسم کے دماغی ریسیپٹرز کو روکتی ہے، جو درجہ حرارت کے ضابطے کو متاثر کرتا ہے۔ 

ایلن زیناٹنٹ کہلانے والی دوا، جسے لِن ایٹ برانڈ نام کے تحت فروخت کیا جاتا ہے، ایف ڈی اے نے جمعے کو اعتدال سے لے کر شدید واسوموٹر علامات کے علاج کے لیے منظور کی، جسے عام طور پر گرمی کے دوروں اور رات کے پسینے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بائر کی امریکہ اور شمالی امریکہ میں طبی امور کی سربراہ ڈاکٹر یسمین وحدان نے ایک بیان میں کہا کہ ’لِن ایٹ کی ایف ڈی اے کی منظوری ان خواتین اور فراہم کنندگان کے لیے ایک اہم نیا آپشن ہے جو مینوپاز کی وجہ سے اعتدال سے لے کر شدید گرمی کے دوروں کا علاج کر رہی ہیں۔ 

’خواتین کی صحت کی دیکھ بھال میں 100 سال سے زیادہ تحقیق اور تجربے کے ساتھ عالمی رہنما کے طور پر، ہمیں ان خواتین کے لیے علاج کے اس نئے آپشن کو مارکیٹ میں لانے پر فخر ہے جو رجونورتی سے گزر رہی ہیں اور گرم فلیشز ریلیف کی تلاش میں ہیں۔‘

اس دوا کو جولائی میں میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے برطانیہ میں منظور کیا تھا، جس سے یہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ریگولیٹر بن گیا۔ 

اب یہ آسٹریلیا، کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ میں بھی منظور شدہ ہے۔

ایف ڈی اے کی منظوری فیز تھری کے تین کلینیکل ٹرائلز کے بعد آتی ہے، جو حفاظت اور نئی دوا کے کام کرنے کی جانچ کرتی ہے۔ آزمائشوں سے معلوم ہوا کہ لِن ایٹ نے گرمی کے دوروں اور رات کے پسینے کی تعدد اور شدت کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔ یہ دوائی نیند کے مسائل میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

عام ضمنی اثرات میں سر درد، تھکاوٹ اور پیٹ میں درد شامل ہیں۔

لِن ایٹ دیگر غیر ہارمونل مینوپاز کی علامات کے علاج کے ساتھ، ان خواتین کے لیے ایک آپشن فراہم کرتا ہے، جو یا تو ہارمون تھراپی کا استعمال نہیں کر سکتیں یا غیر آرام دہ ہیں۔

بائر نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ دوا نومبر تک امریکہ میں دستیاب ہو جائے گی۔ 30 دن کی سپلائی کے لیے اس دوا کی قیمت 625 ڈالر ہے، لیکن کمپنی کے مطابق کچھ مریض 25 ڈالر تک ادا کر سکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین