وینزویلا کی نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر کو ’مفرور‘ قرار دینے کی دھمکی

وینزویلا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ماریا کورینا مچادو امن کا نوبیل انعام لینے اوسلو گئیں تو انہیں ’مفرور‘ قرار دے دیا جائے گا۔

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچادو نو جنوری 2025 کو دارالحکومت کاراکاس میں احتجاج کے دوران حامیوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی ہیں (پیدور ماتی / اے ایف پی)

وینزویلا کے اٹارنی جنرل نے جمعرات کو کہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچادو کو ناروے جا کر امن انعام وصول کرنے کی صورت میں ’مفرور‘ قرار دیا جائے گا۔

مچادو، جن کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا میں روپوش ہیں، نے انعام وصول کرنے کے لیے 10 دسمبر کو ہونے والی تقریب کے لیے اوسلو جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اٹارنی جنرل تارک ولیم ساب نے کہا کہ ’وینزویلا سے باہر ہونے اور متعدد فوجداری تحقیقات کی وجہ سے انہیں مفرور سمجھا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ان پر ’سازش کے اقدامات، نفرت انگیزی اور دہشت گردی‘ کے الزامات ہیں۔

10 اکتوبر کو امن کا نوبیل انعام برائے 2025  کو وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور جمہوریت کی کارکن ماریا کورینا مچادو کو دیا گیا تھا۔

نوبیل انعام کمیٹی کے سربراہ یورگن واتنے فریڈنیس نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نارویجین نوبیل انسٹی ٹیوٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سال کا نوبیل امن انعام بہادر اور امن کی پرعزم اس خاتون دیا جا رہا ہے جو جمہوریت پسندی کی وجہ سے معروف ہیں۔ وہ تاریکی میں جمہوریت کی شمع ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ امن کا نوبیل انعام برائے 2025 ماریا کورینا مچاڈو کو دیا جائے۔ انہیں یہ انعام جمہوری اور وینزویلا کے عوام کے حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوری کی طرف تبدیلی کی اَن تھک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

اٹارنی جنرل تارک ولیم ساب نے کہا کہ مچادو کی جانب سے امریکی فوجی دستوں کی کیریبین میں تعیناتی کی حمایت کرنے پر بھی ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز، جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے متحرک کیے ہیں، جس کا باضابطہ مقصد منشیات کے خلاف کارروائیاں بتایا گیا ہے، لیکن وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ان کی بائیں بازو کی حکومت کو معزول کرنا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ماچادو نے امریکی فوجی موجودگی کا خیرمقدم کیا جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر منشیات سمگل کرنے والے جہازوں پر حملوں میں کیریبین اور بحرالکاہل میں کم از کم 83 افراد کی جان گئی۔ مچادو نے واشنگٹن کے اس دعوے کی حمایت کی کہ مادورو منشیات سمگل کرنے والے مافیا کے سربراہ ہیں۔

وینزویلا کی حکومت نے جہازوں پر حملوں میں مرنے والوں کی موت کو ’عدالتی کارروائی کے بغیر قتل‘ قرار دیا ہے۔

منگل کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مچادو نے کہا کہ وینزویلا 'ایک نئے دور کے دہانے پر ہے۔‘

دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے ہے کہ مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں اور انہوں نے وینزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کو منظوری دے دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر