جنسی تسکین کے لیے 350 میل پیدل سفر

امریکہ میں ایک 32 سالہ شخص کم عمر لڑکی سے تعلقات کے لیے پولیس کے بچھائے جال میں پھنس گئے۔

جو بات جینکنز نہیں جانتے تھے وہ یہ کہ جس ’کائیلی‘ سے وہ پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے وہ  ونےبیگو کاؤنٹی شیرف آفس کے عملے کے ایک رکن تھا۔ جب جینکز وہاں پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ (تصویر بشکریہ ونےبیگو کاؤنٹی شیرف آفس)

 

امریکہ میں ایک 32 سالہ شخص پر الزام لگا ہے کہ انہوں نے ایک کم عمر لڑکی سے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے 350 میل پیدل سفر کیا۔ تاہم، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پولیس کے جال میں پھنسے تھے۔

حکام نے بتایا امریکی ریاست انڈیانا کے شہر وائٹ ٹاؤن کے ٹومی لی جینکنز سمجھتے رہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے کسی 14 سالہ لڑکی ’کائیلی‘ سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے لڑکی سے ملنے کا منصوبہ بنایا۔

پراسیکیوٹرز نے کہا جب ’کائیلی‘ نے بتایا کہ ان کی عمر صرف 14 برس ہے تو مبینہ طور پر جینکنز نے کہا یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے لکھا، ’میں آپ کو ہمیشہ ساتھ رکھوں گا۔ میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو اس سلسلے میں دستاویزات تیار کریں گے۔‘

’کائیلی‘ نے کہا کہ وہ ان سے ملنے کے لیے وسکونسن نہیں آ سکتیں لہذا جینکنز نے ان سے ملنے کے لیے سفر کا آغاز کر دیا، جس میں بس سے سفر اور طویل فاصلے تک پیدل چلنا شامل تھا۔ انہیں لڑکی سے ملنے کے لیے ریاست وسکونسن کے علاقے ونےبیگو پہنچنا تھا۔

جو بات جینکنز نہیں جانتے تھے وہ یہ کہ جس ’کائیلی‘ سے وہ پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے وہ ونےبیگو کاؤنٹی شیرف آفس کے عملے کے ایک رکن تھا۔ جب جینکز وہاں پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا جب ’کائیلی‘ نے جینکنز کی انڈیانا میں ملاقات کی بار بار درخواستیں مسترد کر دیں تو انہوں نے 350 میل کے سفر کا آغاز کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راستے میں انہوں نے’کائیلی‘ کو فحش پیغامات میں مصروف رکھا اور انہیں اپنی موجودگی کے تازہ مقام کے بارے میں بتاتے رہے۔

فیڈرل پراسیکیوٹر میتھیو کروگر نےکہا ’امریکہ کو بچوں سے زیادتی کی وبا کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی بدولت بدخصلت افراد کا ملک بھر میں بچوں سے رابطہ کرنا آسان ہو گیا ہے۔‘

’محکمہ انصاف نے بچوں سے زیادتی کے خلاف جارجانہ انداز میں مقدمات چلانے کے لیے وفاقی، ریاستی اور قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔‘

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا اس سے پہلے پولیس کی جینکنز پر نظر تھی۔ 2011 میں وسکونسن کے علاقے اوش کوش میں رہائش کے دوران ان پر دو جنسی حملوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

سات اور آٹھ برس کے دو لڑکوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ جینکنز نے انہیں ناشائستہ انداز میں ہاتھ لگایا اور دھمکی دی تھی۔

گذشتہ ہفتے جینکنز پرالزام لگا تھا کہ انہوں نے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے ایک بچے کو غیرقانونی جنسی عمل کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

سزا ہونےکی صورت میں انہیں کم از کم 10 برس کی لازمی قید یا زیادہ سے زیادہ عمر قید ہو گی۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ملزم نے وکیل کر لیا ہے یا انہیں، الزام کے خلاف درخواست دائر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ