جنرل ندیم رضا 17ویں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کی مطابق لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف کے عہدے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ 

جون 2017: لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا بطور کمانڈر 10 کور لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہے ہیں۔ (آئی ایس پی آر)

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کی مطابق لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف کے عہدے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ 

اس طرح 29 نومبر سے آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کی آئندہ تین سالوں کے لیے دوبارہ تعیناتی ہو جائے گی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے بعد بہت سی افواہیں دم توڑ گئیں ہیں جس میں آرمی چیف کی توسیع کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آ رہے تھے۔ اس اعلامیے سے اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توسیع لینے سے انکار نہیں کیا۔ 

ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 

سترہ چئیرمین جوائنٹ چیف میں سے 14 کا تعلق بری فوج جبکہ دو پاکستان نیوی سے اور ایک کا تعلق پاکستان فضائیہ سے رہا ہے۔ نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی 28 نومبر سے اپنے عہدے کا خلف اُٹھائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

موجودہ چئیرمین جنرل زبیر محمود حیات 27 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ انھوں نے نومبر 2016 میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھال لی تھی اور وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے 13ویں افسر اور 16ویں چیف تھے۔

جنرل ندیم رضا کن عہدوں پر تعینات رہے

جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل ندیم رضا نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے ہیں۔ دسمبر 2016 میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر بھی تعینات رہے ہیں۔

جنرل ندیم رضا اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات ہیں۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 16 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا بری فوج سے تعلق رکھنے والے 14ویں جوائنٹ چیفس مقرر کیے گئے ہیں۔ 

جنرل ندیم رضا سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سنیارٹی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان