پلوامہ حملے کے بعد امریکہ نے جیسے مدد کی اس کی مثال نہیں ملتی: بھارت

بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد جس طرح کی سپورٹ امریکہ سے ملی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو ضرور جوابدہ ٹھہرائے گا۔

بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد جس طرح کی سپورٹ امریکہ سے ملی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو ضرور جوابدہ ٹھہرائے گا۔

امریکی صدر کے دورہ بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کو عالمی دہشت گرد قرار دینے میں بھی امریکہ سے مدد ملی تھی۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رویش کمار کا کہنا تھا کہ انسداد دہشگردی کے لیے امریکہ اور بھارت کے درمیان گہرا تعلق رہا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیسے معاملات  دونوں ممالک کے لیے بہت اہم ہیں اور اس پر بات ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دو روزہ دورے پر 24 فروری کو بھارت آ رہے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران صدر ٹرمپ ریاست گجرات میں سردار ولابھبھائی پٹیل سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے۔ اس تقریب کو امریکہ میں ہونے والی ’ہاؤڈی مودی‘ کی طرز پر ’نمستے ٹرمپ ریلی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کشمیر پر امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کے بیان کے بارے میں سوال پر رویش کمار نے کہا کہ ’اس بارے میں ہمارا موقف واضح ہے اور اس پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔‘

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کی جانب سے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی پیشکش کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر دو طرفہ بات چیت ہی ہو سکتی ہے۔

جمعے کو ختم ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس پر زیادہ بات تو نہیں کر سکتے کیونکہ اجلاس ابھی ختم نہیں ہوا ہے تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی بنیادوں پر بامقصد کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو اس کے ایکشن پلان پر پورا نہ اترنے پر جوابدہ ٹھہرائے گا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کچپھ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ بعض ممالک پاکستان کی سپورٹ میں ہیں تو اس پر رویش کمار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں ہونے والی تمام کارروائی صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے، کس نے کس کو سپورٹ کیا یہ نہیں بتایا جاتا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا