اب فیس بک صارفین کو ریکارڈنگ پر پیسے ملیں گے

 یہ تمام عمل فیس بک کے مصنوعی ذہانت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بہتر طور پر شناخت کیا جاسکے کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔

نئے عمل کی بدولت فیس بک اپنے صارفین کے علم میں لاکر اور ان کی مرضی کے ساتھ ان کی آواز کی ریکارڈنگ اکٹھی کرسکے گی (فائل تصویر: اے ایف پی)

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اب صارفین کو ان کی آواز کی ریکارڈنگ پر رقم ادا کرے گی۔ یہ اقدام آواز کی شناخت کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اس کی ایک کوشش ہے۔

کمپنی صارفین کو ایک مختصر پیغام کے ساتھ ان کے دوستوں کا نام پڑھنے کے لیے کہے گی۔ یہ تمام عمل فیس بک کے مصنوعی ذہانت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بہتر طور پر شناخت کیا جاسکے کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔

فیس بک ان کمپنیوں میں شامل تھی جو صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کی نجی گفتگو کی ریکاڈنگ سنتی پائی گئیں۔ بعد میں نیا پروگرام آیا جو فیس بک کی مصنوعی ذہانت کی تربیت کا حصہ ہے۔ گوگل، ایپل، ایمازون اور مائیکروسوفٹ کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی ریکارڈنگ خفیہ طور پر سن کر اسے تحریری شکل دینے کی اجازت دی تاکہ ان کمپنیوں کی خودکار سروسز کو بہتر بنایا جا سکے۔

نئے عمل کی بدولت فیس بک اپنے صارفین کے علم میں لاکر اور ان کی مرضی کے ساتھ ان کی آواز کی ریکارڈنگ اکٹھی کرسکے گی۔ دوسری کمپنیوں نے جن میں ایپل بھی شامل ہے، آواز کی ریکارڈنگ کنٹرول میں لینے کے لیے نئے اور زیادہ شفاف نظام متعارف کروائے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیکنالوجی کی خبریں دینے والے امریکی میگزین ’دا  وَرج‘ کے مطابق فیس بک کا نیا منصوبہ اس پروگرام کا حصہ ہے جسے ’تلفظات‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ویو پوائنٹس ایپ کا بھی حصہ ہے جسے فیس بک مارکیٹنگ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

یہ منصوبہ آہستہ آہستہ ان صارفین تک پہنچ رہا ہے جو امریکہ میں رہتے ہیں، جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے اور فیس بک پر ان کے دوستوں کی تعداد 75 سے زیادہ ہے۔ ان صارفین کو ویو پوائنٹس ایپ کے ذریعے دعوت دیتے ہوئے اپنی آواز کی ریکارڈنگ فروخت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

منصوبے کا حصہ بننے کی صورت میں صارفین کو ’ہے پورٹل‘ کے الفاظ ادا کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اس کے بعد صارفین کو دوستوں کی فہرست میں کسی ایک دوست کے نام کا پہلا حصہ پڑھنے کے لیے کہا جائے گا اور انہیں اپنے الفاظ دو مرتبہ ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی جائے گی۔ اس طرح صارفین 10 مختلف لوگوں کے نام ریکارڈ کروا سکیں گے۔

یہ پروگرام فیس بک صارفین کو ویوپوائنٹس ایپ میں صرف دو سو پوائنٹس دے گا۔ کوئی بھی رقم حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ایک ہزار پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے۔ مطلوبہ پوائنٹس پر صرف پانچ ڈالر ملیں گے۔

آواز کی ریکارڈنگ کسی صارف کے فیس بک پروفائل سے منسلک نہیں ہو گی اور اسے اجازت کے بغیر فیس بک پر شیئر بھی نہیں کیا جائے گا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی