امریکی گوگل پر تلاش کر رہے ہیں، ’انڈیا کیا ہے؟‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے کے موقعے پر بہت سے امریکی گوگل پر سرچ کر رہے ہیں کہ انڈیا کیا ہے؟

بہت سے امریکی سرچ کر رہے ہیں کہ تاج محل کہا ں ہے؟ (اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں لیکن اسی دوران امریکہ میں بہت سے لوگوں کو یہ تک معلوم نہیں کہ انڈیا ہے کیا چیز؟

اگر گوگل ٹرینڈز نامی ویب سائٹ کا سہارا لے کر یہ دیکھا جائے کہ اس وقت امریکہ میں لوگ کیا سرچ کر رہے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورے کی وجہ سے امریکیوں کی بھارت میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو بھارت کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔

امریکہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ خود اپنی ذات میں ایک دنیا ہے، اس لیے اس کے باسیوں کو بقیہ دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا اور نہ ہی دوسرے ملکوں کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات ہوتی ہیں۔

اگر بات بھوٹان، گوئٹے مالا یا فجی جیسے ملکوں کی ہو رہی ہو تو کسی حد تک سمجھ میں بھی آتی ہے، مگر انڈیا جیسے اہم اور بڑے ملک کے بارے میں معلوم نہ ہونا بہت حیرت انگیز ہے کیوں بہت سے دوسرے ملکوں کے برعکس یہ اکثر بین الاقوامی خبروں میں رہتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چنانچہ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے پچھلے سات دنوں میں امریکیوں نے گوگل پر انڈیا کے بارے میں جو سوال پوچھے ان میں

Where is India (انڈیا کہاں ہے)

Who is Modi (مودی کون ہیں)

Where is Taj Mahal (تاج محل کہاں ہے؟)

کے ساتھ ساتھ یہ سوال بھی شامل تھا

What is India (انڈیا کیا ہے)

 

 

 

 

 

 

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا