امریکی صدر ٹرمپ کے لیے متنازع ’فیفا امن انعام‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے جمعے کو نیا اور متنازع فیفا امن دیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) کے صدر جیانی انفانتینو نے جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعے کو نیا اور متنازع امن انعام دیا ہے۔

’فیفا امن انعام: فٹ بال دنیا کو متحد کرتا ہے۔‘ کے عنوان سے یہ انعام ایک ایسے رہنما کے لیے تحفہ ہے جن کا امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔

واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں تقریب کے دوران فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی کے سربراہ اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی جیانی انفانتینو نے 79 سالہ ٹرمپ کو یہ ایوارڈ دیا۔

ٹرمپ نے اس موقعے پر کہا کہ ’آپ کا بہت شکریہ۔ یہ واقعی میری زندگی کے عظیم اعزازات میں سے ایک ہے اور ایوارڈز کے علاوہ، جیانی اور میں اس پر بات کر رہے تھے، ہم نے لاکھوں جانیں بچائیں۔‘

اس موقعے پر جیانی انفانتینو نے کہا کہ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ’غیر معمولی‘ اقدامات کی بدولت یہ انعام حاصل کیا۔

فیفا نے نومبر میں سالانہ انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کی خدمات کا اعتراف کرے گا جو ’آئندہ نسلوں کے لیے امیدیں‘ لاتے ہیں۔

فیفا انعام حاصل کرنے والی پہلی شخصیت شاید ہی کسی کے لیے حیرت کا باعث بنی ہو۔  

55 سالہ جیانی انفانتینو نے ٹرمپ کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کیے اور انہوں نے جنوری میں صدر ٹرمپ کی انتخاب میں دوسری بار کامیابی کے بعد کسی بھی عالمی رہنما کے مقابلے می وائٹ ہاؤس کے زیادہ دورے کیے ہیں۔  

امریکی صدر اکثر اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ اس سال آٹھ تنازعات کو ختم کرنے میں اپنے کردار کے لیے نوبیل امن انعام کے مستحق ہیں، جن میں غزہ میں نازک فائر بندی بھی شامل ہے۔

انہیں گذشتہ ماہ ناروے کی نوبیل انعام کمیٹی نے مسترد کر دیا تھا اور امن کا نوبیل انعام برائے سال 2025 وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینہ مچادو کو دیا تھا۔

ٹرمپ نے خود کو جنگ زدہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ کا سربراہ بنایا ہے۔

جیانی انفانتینو نے مصر میں اس امن معاہدے پر دستخط کرنے میں بھی شرکت کی تھی، جبکہ ان کی انتظامیہ نے اس ہفتے واشنگٹن کے امن انسٹیٹیوٹ کا نام ان کے نام پر رکھا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تحقیق اور وکالت کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس نے فیفا کو لکھا ہے کہ وہ انعام کے لیے نامزد افراد کی فہرست، ججوں کے نام، معیار اور انتخاب کے عمل سے آگاہ کرے۔ تاہم فیفا کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔  

یہ انعام ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ کو متعدد مسائل پر ڈیموکریٹس اور حقوق گروپوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

خود ساختہ ’امن کے صدر‘ ٹرمپ نے وینزویلا کے قریب بڑی تعداد میں امریکی فوج اکٹھی کی ہے اور مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کشتیوں پر جان لیوا فضائی حملوں کا حکم دیا ہے۔

امریکی صدر نے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا  اور 19 ممالک کے لیے پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ روک دیا ہے جن میں ہیٹی اور ایران بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ نے سیاسی مخالفین، نظریاتی حریف اور ان کے جھوٹے دعوے کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا