غذر میں نو سو سال پرانا تہوار ’تخم ریزی‘

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں صدیوں پرانا تہوار ’تخم ریزی‘ پوری رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں صدیوں پرانا تہوار ’تخم ریزی‘ پوری رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

یاسین میں گذشتہ نو سو سالوں سے جاری دو روزہ قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی کے موقعے پر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان میں فری سٹائل پولو کے علاوہ ہارس جمپنگ اور روایتی دھنوں پر رقص کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔  رواں سال ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بھی یاسین کی دھنوں پر جھومنے کا موقع ملا۔

تہوار کا اختتام رات گئے مشعل  بردار ریلی سے ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تخم ریزی کا مقصد سردیوں کو خیرباد اور بہار کو خوش آمدید کہنا ہے۔ تخیم ریزی منانے کے بعد یاسین کے لوگ نئی فصل کاشت کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا