دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت

پہلے سفارت خانے سے دوگنے رقبے پر بنی نئی عمارت کا افتتاح گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

خلیجی ریاست قطر میں پاکستان کے نئے سفارت خانے کا افتتاح گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

پاکستانی سفارت کاروں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پرانی عمارت قطر کی حکومت کو فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں درکار تھی اس لیے پاکستان کو دوحہ میں نئے سفارتی انکلیو میں نئی عمارت تعمیر کے لیے جگہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اس عمارت کی تعمیر کے لیے نیسپاک نے مئی 2017 میں ٹینڈر جاری کیے تھے جس کے بعد کافی تیز رفتاری سے اس پر کام ہوا۔

نئے سفارت خانے کے لیے قطری حکومت نے 8143 سکوئر میٹرز کی اراضی پاکستان کو مفت دی اور اس تعمیر کے اخراجات بھی اٹھائے۔ یہ نئی ایمبسی پرانے سفارت خانے سے دوگنے رقبے پر قائم ہے۔

نئی عمارت کے ہال میں تین سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک درجن کاونٹر قائم کیے گئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا