ٹویوٹا کی چاند گاڑی اور کپڑے تہہ کرنے والا روبوٹ

جانیے اس ہفتے سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں کون سی 5 بڑی خبروں کا چرچا رہا

کپڑے تہہ کرنے والا روبوٹ۔تصویر بشکریہ فولڈی میٹ

ٹویوٹا کا چاند پر جانے کا مشن

ٹویوٹا نے جاپان کی خلائی ایجنسی سے مل کر چاند پر جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

حکام اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ ٹویوٹا کے اس مشن کا مقصد چاند گاڑی بنانا ہے۔

اس سے پہلے ٹویوٹا اشتراک سے ایک چھوٹا ربورٹ بنا کر عالمی خلائی سٹیشن بھیج چکی ہے، تاہم یہ کمپنی کا پہلا مکمل خلائی مشن ہو گا۔  — اے ایف پی


فیس بک انسانی خیالات پڑھنے والی مشین بنائے گی

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی صارفین کے خیالات پڑھنے کی اہلیت پر کام کر رہی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک حالیہ انٹرویو کے دوران زکربرگ نے انکشاف کیا کہ ان کی کمپنی ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین صرف خیالات کے ذریعے فیس بک استعمال کر سکیں گے۔

جب ان سے خیالات پڑھنے والی ٹیکنالوجی کے اخلاقی جواز پر سوال کیا گیا تو زکربرگ نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ صارف پر منحصر ہو گا۔ — فیوچرئزم


 چینی ہیکرز کا 27 امریکی یونیورسٹیوں پر سائبر حملہ

چینی ہیکرز نے عسکری مقاصد کے لیے تیار ہونے والی آبی  ٹیکنالوجی کی ریسرچ حاصل کرنے مقصد سے امریکی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق، سائبر حملے میں امریکہ کی نامور میسی چیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور واشنگٹن یونیورسٹی سمیت کینیڈااور جنوب مشرف ایشیا کے اعلی تعلیمی اداروں کو ہدف بنایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہی گروپ کے یہ سائبر حملے اپریل 2017 سے جاری تھے۔

امریکی بحریہ نے وال سٹریٹ جرنل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ سائبر حملوں کی سنگینی سے آگاہ اور اپنے دفاعی نظام کو تقویت دینے پر کام کر رہی ہے۔


سام سنگ کا مزید 2 فولڈ ایبل فونز پر کام جاری؟

گزشتہ مہینے سام سنگ نے اپنا پہلا فولڈایبل سمارٹ فون Galaxy Fold  متعارف کروا تھا۔

تقریبا  دو ہزار ڈالرز قیمت کا یہ سمارٹ فون ابھی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش بھی نہیں ہوا کہ سام سنگ کے 2 نئے فولڈیبل فونز پر کام جاری ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نئے ماڈلز منفرد ڈیزائن کے حامل ہوں گے۔

اطلاعات ہیں کہ ایک فون کا ڈیزائن موٹو رولا کے  مشہور ’ریزر‘ جبکہ دوسرے کا ہوائے ’ میٹ ایکس‘ جیسا ہو سکتا ہے۔

یہ فون رواں سال کے آخر یا 2020 کے اوائل میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔


کپڑے تہہ کرنے والا روبوٹ

اگر آپ کپڑے دھونے کے محنت طلب کام کے بعد انہیں تہہ کر کے رکھنے کے خیال سے ہی ڈر جاتے ہیں تو یہ روبوٹ آپ کی زندگی آسان کر سکتا ہے۔

 فولڈی میٹ کمپنی کا روبوٹ پانچ منٹ سے کم وقت میں 25 کپڑے تہہ کر سکتا ہے۔

تاہم یہ موزے اور دوسرے چھوٹے کپڑے تہہ نہیں کر سکتا۔

 ایک ہزار ڈالرز مالیت کے اس روبوٹ کو خریدنے کے لیے پہلے ہی ویٹنگ لسٹ بن چکی ہے اور توقع ہے کہ یہ 2019 کے آخر میں دستیاب ہو گا۔ — میش ایبل

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی