تیل کی گرتی قیمتوں کو سنبھالنے کے لیے پیداوار میں کمی پر اتفاق

تیل پیدا کرنے والے ممالک اور ان کے اتحادیوں کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی اور گرتی ہوئی قیتموں کو سنبھالنا ہے۔

روس اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے علاوہ کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے بعد تیل کی منڈیوں میں کئی ہفتوں سے قیمتوں کا زوال جاری ہے (اے ایف پی)

تیل پیدا کرنے والے ممالک اور ان کے اتحادیوں کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی اور گرتی ہوئی قیتموں کو سنبھالنا ہے۔

اوپیک ممالک کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو سنبھالنے کے لیے رواں سال مئی اور جون میں تیل کی پیداوار دس ملین بیرل کی کمی کریں گے، جبکہ اپریل 2022 تک اس آہستہ آہستہ پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی صدارت میں اوپیک پلس کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس اور سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے پیداواری کٹوتی پر راضی ہو رہے ہیں۔ 

صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ کانفرنس کال کے فوری بعد وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’میں یہ کہوں گا کہ وہ (ریاض اور ماسکو) اس حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ہمیں جلد ہی اس بارے میں پتہ چل جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ تیل پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان اختلافات سے تیل کی قیمیتں زمین بوس ہو گئی تھیں اور اس دوران کرونا کی وبا کے باعث پوری دنیا میں تیل کی کھپت میں کمی سے عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں گراوٹ کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری رہا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے دنیا بھر میں تیل کے اس بحران، جہاں اس کی پیداوار زیادہ اور قیمتوں کم تھیں، کے بارے میں مزید کہا: ’صورتحال تباہ کن تھی۔ مارکیٹ مزید نیچے گر رہی ہے۔ یہاں تک کہ تیل کو سٹور کرنے کی گنجائش بھی کم پڑ گئی تھی۔‘

روس اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے علاوہ کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے بعد تیل کی منڈیوں میں کئی ہفتوں سے قیمتوں کا زوال جاری ہے کیوں کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کی حکومتوں نے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا