چینی سفیر کی اسرائیل میں موت، وجہ معلوم نہیں

اٹھاون سالہ چینی سفیر دُووئی کو فروری میں تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے پہلے یوکرین میں چین کے سفیر تھے۔

چینی سفیر کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہیں جو ان کی موت کے وقت اسرائیل میں نہیں تھے (اے ایف پی)

اسرائیل کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں چین کے سفیر تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

اٹھاون سالہ چینی سفیر دُووئی کو فروری میں تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے پہلے یوکرین میں چین کے سفیر تھے۔

تاحال ان کی اس طرح سے مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہےنہیں۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

چینی سفیر کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہیں جو ان کی موت کے وقت اسرائیل میں نہیں تھے۔

دی ہارٹز ڈیلی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سٹاف کو دووئی اپنے بستر پر مردہ حالت میں ملے تھے تاہم وہاں کسی قسم کے تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔

روزنامے نے فرسٹ ایڈ سروس کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی موت کی وجہ حرکت قلب کا بند ہو جانا ہو سکتی ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں چینی سفیر نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایک روز دورہ اسرائیل کے دوران ان کے ایک بیان کی مذمت کی تھی۔

بدھ کو پومپیو نے اسرائیل میں چینی سرمایہ کی مذمت کرتے ہوئے چین پر الزام لگایا تھا کہ اس نے کرونا وائرس کے بارے میں معلومات روکے رکھیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا