وینزویلا کا مشکل وقت میں مدد پر ایران کو ’سلام‘

ایران کی جانب سے اس مشکل وقت میں وینزویلا کی مدد کرنے کے لیے بھیجے جانے والے پانچ آئل ٹینکرز میں سے ایک پہنچ گیا ہے۔

ایران کی جانب سے اس مشکل وقت میں وینزویلا کی مدد کرنے کے لیے بھیجے جانے والے پانچ آئل ٹینکرز میں سے ایک پہنچ گیا ہے۔

وینزویلا کے آئ منسٹر طارق الاعصامی نے ٹوئٹر پر آئل ٹینکر کی آمد کی تصاویر کے ساتھ لکھا: ’ہم جیت رہے ہیں۔‘

ایرانی ٹینکر ’فارچون‘ وینزویلا کی حدود میں سنیچر کی رات داخل ہوا تھا جسے لینے وینزویلا کے نیوی اہلکار گئے۔

وینزویلا کی نیوی نے کہا ہے کہ دوسرا ٹینکر پیر کو وینزویلا کی حدود میں داخل ہوا۔

اس سارے معاملے پر امریکہ نے گہری نظریں جمائی ہوئی ہیں کیونکہ وینزویلا اور ایران دونوں ہی امریکی پابندیوں کا شکار ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وینزویلا کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر ہے جس میں حالیہ دنوں میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

اس مشکل وقت میں ایران نے وینزویلا کے لیے 15 لاکھ بیرل تیل بھیجا ہے۔

ایران نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے ان بہری جہازوں کو اپنی منزل پر جانے سے روکا تو اس کے ’شدید نتائج‘ ہوں گے۔

وینزویلا کے صدر ایرانی جہاز پہنچے پر ایک پیغام میں ایران کو ’سلام‘ پیش کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا