جب ڈاکٹرز نے کہا ’ہم اب ہر ایک کی جان نہیں بچا سکتے‘

عالیہ صلاح الدین اٹلی میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر ہمیں بتاتی ہیں کہ وہاں کرونا کے خلاف جنگ کیسے لڑی گئی۔

عالیہ صلاح الدین اپنے وی لاگ میں بتاتی ہیں کہ اٹلی میں ڈاکٹروں کا موقف یہی تھا کہ کرونا سے ہسپتال کے اندر نہیں جیتا جا سکتا ۔  یہ لڑائی ہسپتال سے باہر کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ زندگی معمول پر چل رہی ہو اور کرونا سے متاثرہ مریضوں کا سارا لوڈ ہسپتال برداشت کر لے۔
اٹلی میں زیادہ شرح اموات کی وجہ بوڑھے لوگوں کی تعداد کا زیادہ ہونا بھی بتائی گئی لیکن اس کی ایک اور وجہ وائرس کا تیزی سے پھیلنا بھی تھا۔
عالیہ صلاح الدین کے مطابق ڈاکٹروں کا موقف تھا کہ ہمیں کرونا کے سونامی میں ننگے ہاتھوں بھیج دیا ہے اور ہم لڑنے کے لیے مجبور ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ