جامعہ حبیب: یوٹیوب، فیس بک پر براہ راست جلسہ تقسیم اسناد

آن لائن جلسہ تقسیم اسناد 2020 کے انعقاد کا مقصد کرونا (کورونا) وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد اور جامعہ کے فعال طرزعمل کی فطری توسیع تھا۔

الیکٹریکل انجینئرنگ میں 39، کمپیوٹر سائنس میں 44، کمیونیکیشن سٹڈیز اینڈ ڈیزائن میں 45 اور 57، طلبا نے سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی میں اسناد حاصل کیں۔

جامعہ حبیب کے تیسرے اور پہلے آن لائن جلسہ تقسیم اسناد 2020 کا انعقاد 18 ہفتہ کو ہوا جس میں 185 طلبا فارغ التحصیل ہوئے۔

یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعہ براہ راست ہونے والے آن لائن جلسہ تقسیم اسناد میں جامعہ کی اعلی قیادت، اساتذہ، فارغ التحصیل طلبا کے والدین، جامعہ کے المنائی ارکان، عملہ اور جامعہ کے معاونین شریک ہوئے اور 2020 کے فارغ التحصیل طلبا کی کامیابیوں کو سراہا۔

آن لائن جلسہ تقسیم اسناد 2020 کے انعقاد کا مقصد کرونا (کورونا) وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد اور جامعہ کے فعال طرزعمل کی فطری توسیع تھا۔ کرونا وائرس کے باعث تعلیم اداروں کی بندش کے بعد جامعہ حبیب پہلی جامعہ تھی جو تیزی سے آن لائن تدریسی عمل کی طرف منتقل ہوئی اور سال 2020 کی کلاس کے آخری سیمسٹر کے طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر آن لائن تدریس فراہم کی تاکہ طلبا اپنا آخری سیمسٹر کی تعلیم بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرسکیں۔

آن لائن جلسہ تقسیم اسناد پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ اور جامعہ کے پیٹرن چیف عمران اسماعیل نے فارغ التحصیل طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبا جدید خیالات اور نئی سوچ کے ساتھ ملک اور قوم کی ترقی کےلئے آگے آئیں اور کردار ادا کریں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جامعہ کے صدر واصف رضوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ میں 2020 کی کلاس نے آخری سیمسٹر کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے آن لائن تعلیم کے ذریعہ جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ طلبا کے لیے ایک مختلف دنیا کو تصور کرنے کی سوچ بیدار کرنے کا خیال ہونا چاہیے۔ انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جذبے اور اخلاص سے اپنی کمی اور خامیوں پر قابو پائیں اور اچھے اور خوبصورت انداز و بیان سے بدنمائی اور خرابی کوچیلنج کریں۔ ’سستی، نااہلی اور بے حسی پر محنت، اچھائی اور خدمات سے قابو پائیں۔‘

معروف محقق، اونکولاجسٹ اور مصنف ڈاکٹر عذرا رضا نے افتتاحی تقریب میں فارغ التحصیل طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج سے اب اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو خواب آپ نے دیکھے اسے پورا کریں، مکمل آزادی سے زندگی بسر کریں اور اپنے علم میں اضافے کے لیے سیکھنے اور جاننے کا عمل جاری رکھیں۔

دھنانی سکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ سے بیچلر آف سائنس کی اسناد حاصل کرنے والوں میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے 39 اور کمپیوٹر سائنس کے 44 طلبا شامل تھے جبکہ آرٹس، ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز سکول میں 45 طلبا نے بیچلر آف آرٹس (آنرز) کمیونیکیشن سٹڈیز اینڈ ڈیزائن اور 57 طلبا نے سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی میں اسناد حاصل کیں۔

بعدازاں اپنے پیغام میں چانسلر جامعہ حبیب رفیق ایم حبیب نے کہا کہ آج سے آپ اپنے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور اب آپ نے دکھانا ہے کہ آپ اپنے عزم اور حوصلہ سے نئی دنیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آپ اپنی الگ پہچان اور شناخت بنائیں گے اور ملک اور دنیا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس