کراچی جیل میں ہزاروں قیدی بچوں کو درزی بنانے والے ٹیلر ماسٹر

پچھلے 26 سال سے جیل کے اندرایک چھوٹی سی دکان چلانے والے ٹیلر ماسٹر ذاکر حسین کو اب یہ بھی یاد نہیں کہ وہ کتنے ہزار بچوں کو درزی کا کام سکھا کر کاریگربنا چکے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مرکزی جیل میں واقع بچہ جیل کے اندرایک چھوٹی سی دکان میں ٹیلر ماسٹر انسٹیکٹر ذاکر حسین پچھلے 26 سال سےقیدی بچوں کو درزی کا کام سکھا رہے ہیں۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ اب تو انہیں یہ بھی یاد نہیں کہ  وہ کتنے ہزار بچوں کو درزی کا کام سکھا کر کاریگربنا چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ذاکر نے بتایا کہ کئی قیدی بچے قید کے دوران درزی کا کام سیکھنے کے بعد رہائی ملنے پر باہر جاکر اپنی دکان کھول لیتے ہیں۔ 'ایک لڑکا تھا حبیب، جس نے رہائی کے بعد کراچی کے علاقے  کھارادر میں درزی کی دکان کھولی، وہ بعد میں مجھ سے ملنے آئے اور شکریہ ادا کیا کہ میں نے انھیں درزی کا کام سکھایا۔'

انہوں نے کہا یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ جرم کے بعد سزا پوری ہونے پر بچے دوبارہ جرم کرنے کی بجائے اپنا کاروبار کرتے ہیں۔  

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان