سوشانت کی سابق گرل فرینڈ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

ریا چکرورتی چاہتی ہیں کہ سوشانت کی موت کی تحقیقات ممبئی پولیس سے واپس لی جائے، تاہم سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ اب سی بی آئی سارے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

34 سالہ سوشانت مئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے (اے ایف پی)

بھارت میں انسداد جرائم کا اعلیٰ ترین ادارہ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اب بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کرے گا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 34 سالہ اداکار مئی میں ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس نے ان کی موت کو خود کشی قرار دیا تھا، جس کے بعد کئی ارب ڈالرز کی بھارتی فلمی صنعت میں اداکار کی ذہنی صحت پر بحث کے ساتھ ساتھ الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

سوشانت کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی نے بدھ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے یہ درخواست سوشانت کے خاندان کے حوالے سے متنازع اطلاعات سامنے آنے کے بعد دائر کی، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔

اداکارہ ریا پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ کے پیسے چرائے اور انہیں ہراساں کیا۔ تاہم انہوں نے یہ الزامات سختی سے مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ سوشانت کی موت کا مقدمہ ممبئی پولیس سے لے کر اداکار کی آبائی ریاست بہار کی پولیس کو منتقل کر دیا جائے۔

سرکاری سالیسٹر جنرل توشرمہتا نے ریا کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ بھارت میں سی بی آئی کئی ہفتے تک میڈیا کی شہ سرخیاں بننے والی سوشانت کی موت کی تحقیقات کرے گا۔

ریاست بہار میں پیدا ہونے والے سوشانت نے انجینیئرنگ کی تعلیم چھوڑ کر اداکاری اور ڈانس کو بطور پیشہ اختیار کیا۔ ان کی پہلی بڑی فلم 'کائی پو چے' کرکٹ، محبت اور سیاست کے بارے میں تھی۔ اس فلم کو برلن کے فلمی میلے میں پذیرائی ملی۔ انہوں نے 2016 کی ایک فلم میں بھارتی کرکٹ سٹار مہندرسنگھ دھونی کا کردار بھی ادا کرکے شہرت پائی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس فلم کے حوالے سے اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں شوشانت نے شوٹنگ کے دوران اپنے جذباتی اتارچڑھاؤ کا ذکر کیا تھا۔ یہ اتارچڑھاؤ دھونی کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کی گرل فرینڈ کی موت سے ان کا دل ٹوٹنے کے حوالے سے تھا۔ سوشانت نے کہا: 'دماغی طور پر میں دھونی بن چکا تھا۔ جو کچھ ہو رہا تھا میں حقیقت میں اس سے متاثر تھا۔'

اداکار کی آخری فلم 'دل بے چارہ' تھی، جو گذشتہ ماہ ریلیز ہوئی۔ یہ فلم ہالی وڈ مووی 'دا فالٹ ان آور سٹارز' کا ہندی ری میک ہے۔ سوشانت کی موت کے محض ایک ہفتے کے بعد ان کے مینیجر نے بھی خود کش کرلی تھی، جس سے بھارتی فلمی صنعت میں ذہنی صحت پر بحث کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما بھی ڈپریشن کے ساتھ اپنی جنگ کا ذکر کر چکی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے پیغامات میں مدد حاصل کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم