رفیق الحریری قتل: حزب اللہ کے ایک رکن پر فرد جرم عائد، تین بری

اقوام متحدہ کی خصوصی عدالت نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں الزام میں حزب اللہ کے چار ارکان میں سے ایک پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم اور رفیق الحریری فروری 2005 میں بیروت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے (اے ایف پی)

اقوام متحدہ کی خصوصی عدالت نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں الزام میں حزب اللہ کے چار ارکان میں سے ایک پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ٹرییونل کے ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ استغاثہ کی جانب سے سلیم جمیل عیاش پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے ہیں۔‘

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’سلیم عیاش پر دہشت گردی اور قتل کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں جبکہ شواہد میں یہ بات بھی واضح ہے کہ سلیم عیاش کا تعلق حزب اللہ سے تھا۔‘

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والے دیگر تین افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔

ججز کے مطابق ان افراد کے سازش میں شریک ہونے کے شواہد ناکافی تھے۔

عرب نیوز کے مطابق سلیم جمیل عیاش پر سازش میں شریک ہونے اور ٹرک بم دھماکے میں ملوث ہونے پر پانچ الزامات عائد کیے گئے تھے جو تحقیقات میں ثابت ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم اور رفیق الحریری فروری 2005 میں بیروت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

رفیق الحریری کے علاوہ اس دھماکے میں 21 دیگر افراد بھی لقمہ اجل بنے تھے۔

لبنان کے سابق وزیراعظم کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا حمایت یافتہ یہ ٹریبونل مارچ 2009 میں قائم کیا گیا تھا۔

رفیق حریری جو مغرب اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے تھے ان قتل نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ حریری لبنان کے سب سے نمایاں سنی رہنما تھے جبکہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ شیعہ مسلمانوں کی تنظیم ہے۔

والد کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے: سعد الحریری

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کا کہنا ہے کہ وہ 2005 میں ان کے والد رفیق الحریری کے قتل کی تحقیقات پر مبنی اقوام متحدہ ٹریبونل کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

سعد الحریری نے کہا ہے کہ مجرموں کو سزا ملنے تک وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد اپنی ذمہ داری کو قبول کرے کیونکہ ٹریبونل نے اس کے ارکان پر رفیق الحریری کے قتل کی سازش کرنے کی فرد جرم عائد کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعد حریری نے کہا کہ ’اب حزب اللہ کو قربانی دینی چاہیے۔ میں پھر کہوں گا کہ ہم قاتلوں کو سزا ملنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔‘

رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا حمایت یافتہ یہ ٹریبونل مارچ 2009 میں قائم کیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا