امید ہے کرونا کی وبا دو سال میں ختم ہو جائے گی: عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے امید کر رہے ہیں کہ جلد ہی ہمیں ویکسین دستیاب ہو گی اور ہم موجودہ وبا کو 1918 کے فلو کے مقابلے میں جلد ختم کرسکیں گے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا کو کرونا (کورونا) وائرس پر دو سال سے کم عرصے تک قابو پا لینا چاہیے۔

جمعے کو ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں عالمگیریت، قربت اور رابطوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن ایک بہتر ٹیکنالوجی کی وجہ سے فائدہ بھی ہے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ اس وبا کو دو سال سے کم عرصے میں ختم کر دیں گے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈبلیو ایچ او سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے امید کر رہے ہیں کہ جلد ہی ہمیں ویکسین دستیاب ہو گی اور ہم موجودہ وبا کو 1918 کے فلو کے مقابلے میں جلد ختم کر سکیں گے۔ 

انہوں نے تجاویز دی ہیں کہ اب 12 سال سے زائد عمر کے بچے بھی ماسک پہننا شروع کر دیں کیوں کہ ان کا ماسک پہننا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد دو کروڑ  20 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی آٹھ لاکھ ہوچکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت