خواتین کے مزید ٹیسٹ میچوں کی ضرورت ہے: آسٹریلوی کپتان

میگ لینگ کے مطابق پچھلے تین سالوں میں خواتین کا محض ایک ٹیسٹ میچ منعقد ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی میگ لینگ آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی اٹھائے 25 نومبر2018  کو شیرلی ہائٹس پر ایک پوز کے ساتھ۔ تصویر: اے ایف پی

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لینگ نے خواتین کے مزید ٹیسٹ میچ منعقد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بقول ان کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کو تقویت دی جاسکے۔ اس بابت ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرخ بال میچ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

پچھلے تین سالوں میں خواتین کا محض ایک ٹیسٹ میچ منعقد ہوا ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر پر زیادہ مقبول اور منافع بخش چھوٹے میچ زیادہ حاوی رہے ہیں۔

بھارت دو ٹیسٹ میچوں اور جنوبی افریقہ ایک کے ساتھ وہ دو ممالک ہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے باہر جہاں خواتین ٹیسٹ میچ گذشتہ ایک دھائی میں منعقد ہوئے۔

لینگ نے آسٹریلیا کے ایک سپورٹس ریڈیو کو بتایا کہ ’ہم زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں خوشی محسوس کریں گے۔‘

’بدقسمتی سے یہ محض آسٹریلیا اور انگلینڈ ہی ہیں جو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے خلاف چند برسوں بعد ہی کھیلتے ہیں۔

امید ہے کہ آگے چل کر مزید ممالک اس میں دلچسپی لیں۔‘

لینگ کا کیرئر خواتین کے لمبے میچوں کی کمی کا ثبوت ہے ۔ 2010 میں آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کے آغاز سے انہوں نے 72 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور 85 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لیا ہے لیکن محض تین ٹیسٹ کھیلے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیوی ویٹ انڈیا کو اس میں ملوث کرنا اہم ہوسکتا ہے۔

’میرے خیال میں بھارت ٹیسٹ میچ زبردست کھیلے گا ۔۔ میرے خیال میں وہ بڑی بات ہوگی ان کا ملوث ہونا کیونکہ ان کا کرکٹ پر کافی زیادہ اثر ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اگر ایسا ہوتا ہے تو میرے خیال میں یہ یقینا بہت بڑی مدد ہوگی اس کھیل کے فروغ کے لیے، لیکن دو سال میں ایک میچ کھیلنا اور اس کے لیے تیاری کرنا اور اچھا کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔‘

’لیکن ہم ان سے خوش ہوتے ہیں لہذا امید ہے کہ آگے چل کر مزید ٹیسٹ منعقد ہوسکیں گے۔‘

آسٹریلیا کی خواتین کی ٹیم کے لیے اگلا بڑا چیلنج اس سال اس کا انگلینڈ کا ایشز ٹور ہے، لیکن اس میں بھی محض ایک واحد ٹیسٹ میچ رکھا گیا ہے۔

گذشتہ برس سب سے بڑے اب تک کے ایک سروے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ دنیا میں کرکٹ کے ایک ارب سے زائد مداحوں میں تین میں سے دو خواتین کی کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور 70 فیصد مزید لائیو کوریج دیکھنا چاہتے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل