’بجلی ہوتی تو سو فیصد نمبر لیتا‘

خان محمد نے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں95  فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے خان محمد کہتے ہیں کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے گھر میں کبھی بجلی کا بلب روشن نہیں دیکھا۔

ماموں کانجن کے رہائشی خان محمد کہتے ہیں کہ ہمارے محلے میں حکومت نے کبھی بجلی کی سہولت نہیں دی۔

خان محمد نے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں95  فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

اتنے نمبر ان کے گاؤں میں ان سے پہلے کبھی کسی نے نہیں لیے مگر خان محمد کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر بجلی ہوتی تو میں 100 فیصد نمبر لے لیتا۔‘

خان محمد نے کہا کہ ’یہ سب میرے اساتذہ کی محنت اور میرے والدین کی دعاؤں کی وجہ سے ہوا کہ میں نے میٹرک میں ایک ہزار پچاس نمبر حاصل کیے ہیں۔‘

’اللہ کا کرم ہے کہ میں نے پوزیشن حاصل کی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عمران خان اور عثمان بزدار سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری طرف توجہ دیں تاکہ ہم ملک کا نام روشن کریں اور انٹرنیشنل لیول پر بھی اپنے ملک کا نام روشن کریں۔‘

محمد خان کے والد ایوب خان کہتے ہیں کہ ’میں بچوں کو پڑھانا چاہتا ہوں۔ یہ  میرا اور بچوں کا شوق ہے لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارے پاس نہ تو بجلی کے وسائل ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہی وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سے بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس