کروڑ پتی افراد کے لیے گارڈز تیار کرنے والا چینی ادارہ

 چنگیز سکیورٹی اکیڈمی کا دعویٰ ہے کہ وہ چین میں باڈی گارڈ تیار کرنے والا واحد نجی ادارہ ہے اور ہر سال ایک ہزار باڈی گارڈز تیار کرتا ہے۔

مشرقی شہر تیانجن میں باڈی گارڈ تیار کرنے والی ’چنگیز سکیورٹی اکیڈمی‘ کے مطابق آج کل کے کروڑ پتی ایسے باڈی گارڈز مانگتے ہیں جو نہ صرف روایتی بہادری کے ساتھ اپنے مالکان کو جسمانی حملوں سے بچائیں بلکہ انہیں ہیکروں سے بھی محفوظ رکھیں۔

چین یان کنگ چنگیز سکیورٹی اکیڈمی کے بانی کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ اس عمل میں بہت سے ایسے ارب پتی سامنے آئے ہیں جن کی اہلِ خانہ اور کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز سب کو سکیورٹی گارڈز چاہییں۔

ان کی پہلی ترجیح جسمانی تحفظ نہیں بلکہ کاروبار کا تحفظ ہے۔

’ظاہری بات ہے سکیورٹی کے ساتھ ساتھ رازداری کی بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ جدید کاروباری لوگوں کو وہ محافظ چاہییں جو انفارمیشن سکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 چنگیز سکیورٹی اکیڈمی کا دعویٰ ہے کہ وہ چین میں باڈی گارڈ تیار کرنے والا واحد نجی ادارہ ہے اور ہر سال ایک ہزار باڈی گارڈز تیار کرتا ہے۔

ادارے نے ڈیجیٹل سکیورٹی کو باڈی گارڈ کے کورس میں شامل تو کر لیا ہے لیکن ملک میں کروڑ پتی لوگ اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ باڈی گارڈز کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہو رہی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا